حدیث نمبر: 5635
٥٦٣٥ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا أزهر عن ابن عون قال: نبئت أن محمدا أشتد المطر يوم جمعة فلم يجمع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ جب کبھی جمعہ کے دن شدید بارش ہوتی تو محمد جمعہ نہیں پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 5636
٥٦٣٦ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن سعيد عن قتادة عن كثير مولى ابن سمرة قال: مررت بعبد الرحمن بن سمرة وهو على بابه جالس فقال: ما خطب أميركم (١) قلت: أما جمعت قال: منعنا منها هذا (الردغ) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کثیر مولی ابن سمرہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد الرحمن بن سمرہ کے پاس سے گذرا وہ اپنے دروازے پر بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمہارے امیر نے کیا خطبہ دیا ؟ میں نے کہا کہ کیا آپ نے جمعہ نہیں پڑھا ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس کیچڑ نے ہمیں نماز سے روک دیا۔
حدیث نمبر: 5637
٥٦٣٧ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد عن قتادة عن عبد اللَّه بن الحارث أن ابن عباس أمر مناديه فنادى في يوم (مطير) (١) يوم جمعة الصلاة في الرحال الصلاة في الرحال (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے منادی کو حکم دیا کہ وہ جمعہ کے دن یہ اعلان کردے کہ نماز کجاو وں میں ہوگی، نماز کجاو وں میں ہوگی۔