حدیث نمبر: 5609
٥٦٠٩ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن الأعمش قال: كان أصحاب عبد اللَّه يصلون مع المختار الجمعة ويحتسبون بها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے ساتھی مختار ثقفی کے ساتھ جمعہ پڑھا کرتے تھے اور اس کو جمعہ شمار کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5610
٥٦١٠ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن عقبة الأسدي عن يزيد بن أبي سليمان أن أبا وائل جمع مع المختار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن ابی سلیمان کہتے ہیں کہ ابو وائل نے مختار ثقفی کے ساتھ جمعہ ادا کیا۔