کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات امام کے لئے اس بات کو مستحب قرار دیتے ہیں کہ وہ جمعہ کی نماز کا سلام پھیرنے کے بعد اپنے حجرے میں چلا جائے
٥٥٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء عن ابن عمر أنه كان يستحب للإمام إذا صلى أن يدخل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما امام کے لئے اس بات کو مستحب قرار دیتے ہیں کہ وہ جمعہ کی نماز پڑھانے کے بعد اپنے حجرے میں چلا جائے۔
٥٥٣١ - حدثنا وكيع عن أبي العميس (عن محمد بن عمرو بن حلحلة) (١) عن محمد ابن عمرو (بن) (٢) عطاء عن ابن عباس أنه كان إذا صلى الجمعة فسلّم (٣) دخل (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما جمعہ کی نماز کا سلام پھیرنے کے بعد اپنے حجرے میں تشریف لے جاتے۔
٥٥٣٢ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن محمد بن إسحاق عن نافع عن ابن عمر قال: كان وسول اللَّه ﷺ يصلي الركعتين بعد الجمعة في بيته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کی بعد کی دو رکعتیں گھر میں ادا فرماتے تھے۔