حدیث نمبر: 5519
٥٥١٩ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا أبو خالد الأحمر عن محمد بن عجلان عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن (الحِلَقِ) (١) للحديث يوم الجمعة قبل الصلاة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمعہ کے دن جمعہ کی نماز سے پہلے گفتگو کے حلقے لگانے سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 5520
٥٥٢٠ - حدثنا ابن مبارك عن أسامة بن زيد عن يوسف بن السائب عن السائب قال: كنا (نتحلق) (١) يوم الجمعة قبل الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سائب فرماتے ہیں کہ ہم جمعہ کے دن نماز سے پہلے گفتگو کے لئے حلقہ لگایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5521
٥٥٢١ - حدثنا حماد بن خالد عن معاوية بن صالح عن أبي الزاهرية قال: كنت مع عبد اللَّه بن (يُسر) (١) يوم الجمعة فما زال يحدثني حتى خرج الإمام (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الزاہریہ فرماتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ جمعہ کے دن حضرت عبد اللہ بن بسر کے ساتھ تھا، وہ امام کے نکلنے تک مجھ سے گفتگو کرتے رہے۔
حدیث نمبر: 5522
٥٥٢٢ - حدثنا جدي أبو عامر العقدي عن محمد بن هلال عن أبيه قال: كان أبو هريرة يحدثنا يوم الجمعة حتى يخرج الإمام (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہلال فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ جمعہ کے دن امام کے نکلنے تک ہم سے گفتگو کرتے رہے۔
حدیث نمبر: 5523
٥٥٢٣ - حدثنا زيد بن حباب قال: أخبرنا الضحاك بن عثمان قال: أخبرني نافع عن ابن عمر أنه كان يتربع ويستوي في مجلسه يوم الجمعة قبل أن يخرج الإمام (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جمعہ کے دن امام کے نکلنے سے پہلے چار زانو اور سیدھے بیٹھ کر گفتگو کیا کرتے تھے۔