حدیث نمبر: 5516
٥٥١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن عبد الحميد بن جعفر عن أبيه قال: كان عبد اللَّه بن رواحة يأتي الجمعة ماشيا فإذا (رجع) (١) كيف شاء إن شاء ماشيا وإن شاء راكبا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن رواحہ جمعہ کے لئے پید ل آتے تھے اور جب واپس جانا ہوتا تو اپنی مرضی سے پیدل یا سوار ہوکر واپس جاتے۔
حدیث نمبر: 5517
٥٥١٧ - حدثنا أبو عبد الرحمن المقرئ عن سعيد بن أبي أيوب قال: حدثني الوليد بن أبي الوليد قال رأيت أبا هريرة يأتي الجمعة من ذي الحليفة ماشيًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ولید بن ابی الولید فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ ذو الحلیفہ سے جمعہ کے لئے پیدل آیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5518
٥٥١٨ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا وكيع عن سفيان عن إبراهيم بن مهاجر عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون الركوب إلى الجمعة والعيدين.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف نے جمعہ اور عید کے لئے آتے ہوئے سوار ہونے کو مکروہ بتایا ہے۔