حدیث نمبر: 5332
٥٣٣٢ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا وكيع عن أبان بن عبد اللَّه البجلي عن (عدي) (١) بن ثابت قال كان النبي ﷺ إذا خطب استقبله أصحابه بوجوههم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عدی بن ثابت فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ ارشاد فرماتے تو آپ کے صحابہ آپ کی طرف چہروں کو متوجہ کرکے بیٹھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5333
٥٣٣٣ - حدثنا وكيع عن ابن عون عن الشعبي عن شريح أنه كان يستقبل الإمام يوم الجمعة إذا خطب ولا يقول هكذا ولا هكذا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح جمعہ کے دن دورانِ خطبہ امام کی طرف رخ کرتے تھے اور ادھر ادھر کی باتیں نہ کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5334
٥٣٣٤ - حدثنا وكيع عن شعبة عن أبي إسحاق عمن رأى صعصعة يستقبل الإمام يوم الجمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صعصعہ جمعہ کے دن خطبہ میں امام کی طرف رخ کرکے بیٹھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5335
٥٣٣٥ - حدثنا وكيع عن يونس عن الشعبي قال: من السنة أن يستقبل الإمام (يوم الجمعة) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ سنت یہ ہے کہ جمعہ کے دن خطبہ میں امام کی طرف رخ کرکے بیٹھا جائے۔
حدیث نمبر: 5336
٥٣٣٦ - [حدثنا معتمر عن حميد قال: رأيت النضر بن أنس يستقبل الإمام] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت نضر بن انس جمعہ کے دن خطبہ میں امام کی طرف رخ کرکے بیٹھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5337
٥٣٣٧ - حدثنا جرير عن منصور قال: رأيت إبراهيم يوم الجمعة دخل مما يلي أبواب كندة فجلس وجعل وجهه قبل المنبر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے دن کندہ کے دروازوں سے داخل ہوئے اور بیٹھ گئے۔ اور انہوں نے اپنے چہرے کو منبر کی طرف رکھا۔
حدیث نمبر: 5338
٥٣٣٨ - حدثنا وكيع عن واصل بن السائب الرقاشي قال: رأيت عطاء وطاوسا ومجاهدا يستقبلون الإمام يوم الجمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سائب رقاشی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد کو دیکھا وہ سب جمعہ کے دن خطبہ میں امام کی طرف رخ کرکے بیٹھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5339
٥٣٣٩ - حدثنا عبد الصمد عن المستمر بن (الريان) (١) قال: رأيت أنسا عند الباب الأول يوم الجمعة قد استقبل المنبر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مستمر بن ریان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے دن باب اول کے پاس منبر کی طرف رخ کئے بیٹھے تھے۔
حدیث نمبر: 5340
٥٣٤٠ - حدثنا المحاربي عن سفيان عن جابر عن سالم والقاسم أنهما كانا يستقبلان الإمام يوم الجمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت سالم اور حضرت قاسم جمعہ کے دن خطبہ میں امام کی طرف رخ کرکے بیٹھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5341
٥٣٤١ - حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن [حكيم (بن) الديلم] (١) عن زاذان أنه كان يستقبل الإمام يوم الجمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکیم بن دیلم فرماتے ہیں کہ حضرت زاذان جمعہ کے دن خطبہ میں امام کی طرف رخ کرکے بیٹھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5342
٥٣٤٢ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا (١) عبد الحميد بن جعفر الأنصاري بإسناد لا ⦗١٢٠⦘ أحفظه قال: وكانوا يجيئون يوم الجمعة فيجلسون حول المنبر ثم يقبلون على النبي ﷺ بوجوههم (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الحمید بن جعفر انصاری فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام جمعہ کے دن آتے اور منبر کے اردگرد بیٹھ جاتے، اور اپنے چہروں کا رخ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف کرلیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5343
٥٣٤٣ - حدثنا محمد بن مصعب عن الأوزاعي عن عمرو بن مهاجر عن عمر بن عبد العزيز قال: الواعظ (١) قبلة، يعني الإمام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز فرماتے ہیں کہ واعظ (امام) قبلہ ہے۔ یعنی رخ اس کی طرف ہونا چاہئے۔