حدیث نمبر: 5318
٥٣١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الأعمش عن أبي سفيان عن جابر قال: جاء (سليك) (١) الغطفاني والنبي ﷺ يخطب يوم الجمعة فقال له: "صَلَّيتَ؟ " قال: لا، قال: "صَلِّ رَكعَتَيْنِ تَجَوَّزْ فِيهِمَا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے کہ حضرت سلیک غطفانی حاضر ہوئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ دو مختصر رکعتیں پڑھ لو۔
حدیث نمبر: 5319
٥٣١٩ - حدثنا حفص عن ابن جريج عن عطاء قال: كان النبي ﷺ يخطب فقال للناس: "اجْلِسُوا" فسمعه عبد اللَّه بن مسعود وهو على الباب فجلس فقال له: "يا عبد اللَّه (ادْخُلْ) (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے کہ آپ نے فرمایا بیٹھ جاؤ۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ دروازے پر تھے انہوں نے یہ بات سنی تو وہیں بیٹھ گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اے عبد اللہ ! اندر آجاؤ۔
حدیث نمبر: 5320
٥٣٢٠ - حدثنا عيسى بن يونس وابن نمير عن إسماعيل بن أبي خالد عن قيس قال: جاء أبي والنبي ﷺ يخطب فقام بين يديه في الشمس فأمر به فحول إلى الظل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ میرے والد مسجد میں حاضر ہوئے اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دے رہے تھے۔ وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے دھوپ میں کھڑے ہوگئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں سائے میں جانے کا حکم دیا تو آپ سائے میں ہوگئے۔
حدیث نمبر: 5321
٥٣٢١ - حدثنا شريك عن جابر عن عامر قال: (إن) (١) كانوا (ليسلمون) (٢) على الإمام وهو على المنبر فيرد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اسلاف کا معمول یہ تھا کہ امام کو منبر پر سلام کیا کرتے تھے اور امام ان کے سلام کا جواب دیا کرتا تھا۔