حدیث نمبر: 5150
٥١٥٠ - حدثنا أبو بكر قال (ثنا) (١) (معن) (٢) بن عيسى عن عبيدة ابنة (نابل) (٣) (قالت) (٤): سمعت ابن عمر وابنة سعد بن أبي وقاص (يقولان) (٥) (للنساء) (٦): من جاء منكن الجمعة فلتغتسل (٧) (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت سعد بن ابی وقاص کی بیٹی فرماتی ہیں کہ تم عورتوں میں سے جو جمعہ کی نماز کے لئے آئے وہ غسل کرے۔
حدیث نمبر: 5151
٥١٥١ - حدثنا يحيى بن أبي (كثير) (١) عن إبراهيم (بن) (٢) نافع عن ابن طاوس عن أبيه أنه كان يأمر نساءه أن يغتسلن يوم الجمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس جمعہ کے دن عورتوں کو غسل کرنے کا حکم دیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5152
٥١٥٢ - [حدثنا ابن مهدي عن إبراهيم بن نافع عن ابن طاوس عن أبيه] (١) بمثله.
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 5153
٥١٥٣ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: ليس على النساء غسل يوم الجمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن عورتوں پر غسل کرنا واجب نہیں۔
حدیث نمبر: 5154
٥١٥٤ - حدثنا عبيد اللَّه عن زفر بن (مهاجر) (١) (الغاضري) (٢) قال: كان شقيق يأمر أهله الرجال والنساء بالغسل يوم الجمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شقیق اپنے گھر کی عورتوں اور مردوں کو جمعہ کے دن غسل کرنے کا حکم دیا کرتے تھے۔