حدیث نمبر: 4148
٤١٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا حميد بن عبد الرحمن (عن) (١) زهير عن عمران بن مسلم قال: قال سويد: لو استطعت لكنت أؤذن لهم وأؤمهم، قال (٢): فذكرت ذلك لمصعب بن سعد فقال: أما إن ذلك ليس من السنة؛ أن يكون (مؤذنا وإماما) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت سوید نے ارشاد فرمایا کہ اگر میرے میں طاقت ہوتی کہ میں ہی اذان دوں اور میں ہی امامت کراؤں تو میں ایسا کرلیتا۔ حضرت عمران کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا ذکر حضرت مصعب بن سعد سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ بات سنت نہیں کہ ایک ہی آدمی اذان بھی دے اور امامت بھی کرائے۔
حدیث نمبر: 4149
٤١٤٩ - حدثنا وكيع عن ابن أبي (رواد) (١) عن (نافع) (٢) قال: كان ابن عمر يؤذن لنا ويؤمنا في السفر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اصبغ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سفر میں اذان بھی دیتے تھے اور امامت بھی کراتے تھے۔
حدیث نمبر: 4150
٤١٥٠ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن ضرار بن مرة عن عبد اللَّه بن أبي الهذيل (العنزي) (١) قال: قال عمر: لولا أن يكون سنة لأذنت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ اگر اذان اور امامت الگ الگ آدمیوں کا انجام دینا سنت نہ ہوتا تو میں اذان بھی دیتا۔