کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب مؤذن قد قامت الصلاة کہے تو لوگوں کو کھڑا ہو جانا چاہئے
حدیث نمبر: 4143
٤١٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن ابن عجلان عن أبي عبيد قال: سمعته يقول: سمعت عمر بن عبد العزيز (بخناصرة) (١) يقول حين يقول المؤذن: قد قامت الصلاة: قوموا قد قامت الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو مقام خناصرہ میں یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ جب مؤذن قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ کہے تو تم کھڑے ہوجاؤ کیونکہ اس وقت نماز کھڑی ہوجاتی ہے۔
حدیث نمبر: 4144
٤١٤٤ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن: أنه كره أن يقوم الإمام حتى يقول المؤذن: قد قامت الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ امام مؤذن کے قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ کہنے سے پہلے کھڑا ہوجائے۔