حدیث نمبر: 4130
٤١٣٠ - حدثنا شريك عن عمران بن مسلم قال: كان سويد بن غفلة يكبر إذا قال المؤذن: قد قامت الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن مسلم فرماتے ہیں کہ جب مؤذن قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ کہتا تو حضرت سوید بن غفلہ اس وقت تکبیر کہا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4131
٤١٣١ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن قيس: أنه كان يكبر إذا قال (١) المؤذن: قد قامت الصلاة، يعني: في الأولى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ جب مؤذن قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ کہتا تو حضرت قیس اس وقت تکبیر کہا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4132
٤١٣٢ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: إن كنت (لأسمع) (١) ⦗٣٩٦⦘ المؤذن يصوت بعد ما يكبر إبراهيم (للصلاة) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم کے تکبیر کہنے کے بعد بھی میں مؤذن کی آواز سن سکتا تھا۔
حدیث نمبر: 4133
٤١٣٣ - حدثنا وكيع عن مسعر عن حماد عن إبراهيم قال: إن شاء كبر إذا قال: قد قامت الصلاة، وإن شاء انتظر حتى يفرغ.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام چاہے تو مؤذن کے قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ کہنے پر تکبیر کہہ لے اور اگر چاہے تو اقامت مکمل ہونے کے بعد تکبیر کہے۔
حدیث نمبر: 4134
٤١٣٤ - حدثنا وكيع عن محل عن إبراهيم قال: كان يكبر إذا قال المؤذن: قد قامت الصلاة في الثانية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محل فرماتے ہیں کہ جب امام دوسری مرتبہ قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ کہتا تو ابراہیم اس وقت تکبیر تحریمہ کہتے تھے۔
حدیث نمبر: 4135
٤١٣٥ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن: كره أن يقوم الإمام حتى يقول المؤذن: قد قامت الصلاة، وكره أن يكبر حتى يفرغ المؤذن من إقامته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ امام مؤذن کے قد قامت الصلاۃ کہنے سے پہلے کھڑا ہو اور اس بات کو بھی مکروہ خیال فرماتے تھے کہ وہ اقامت مکمل ہونے سے پہلے تکبیرِ تحریمہ کہے۔
حدیث نمبر: 4136
٤١٣٦ - حدثنا ابن علية عن خالد عن أبي معشر عن إبراهيم قال: كان إذا قال المؤذن: حي على الصلاة قام، فإذا قال: قد قامت الصلاة كبر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ ابراہیم کا معمول یہ تھا کہ جب مؤذن حی علی الصلاۃ کہتا تو وہ کھڑے ہوتے اور جب وہ اقامت مکمل کر لیتا تو وہ تکبیرِ تحریمہ کہتے۔
حدیث نمبر: 4137
٤١٣٧ - [حدثنا أبو معاوية عن هشام قال: حدثنا سفيان عن الأعمش عن يحيى بن وثاب قال: كان يسكت حتى يفرغ المؤذن، ثم يكبر، وكان إبراهيم يقول: [إذا (قال] (١): قد) (٢) قامت الصلاة كبر] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش کہتے ہیں کہ حضرت یحییٰ بن وثاب کا معمول یہ تھا کہ جب تک مؤذن اقامت کہتا اس وقت تک خاموش رہتے اور جب وہ فارغ ہوجاتا تو تکبیرِ تحریمہ کہتے۔ جبکہ ابراہیم اس وقت تکبیر کہہ لیتے تھے جب مؤذن قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ کہتا تھا۔