حدیث نمبر: 4125
٤١٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن يونس بن الحارث عن أبي (عون) (١) أن النبي ﷺ صلى على فروة مدبوغة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عون کہتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دباغت دیئے ہوئے چمڑے پر نماز ادا فرمائی۔
حدیث نمبر: 4126
٤١٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن مجالد عن الشعبي عن مسروق: أنه كان يدبغ جلد أضحيته فيتخذه مصلى يصلي (عليه) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی کہتے ہیں کہ حضرت مسروق جانور کی کھال کو دباغت دیتے، اس سے جائے نماز بناتے اور اس پر نماز پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4127
٤١٢٧ - حدثنا حفص عن هشام بن يزيد عن إسماعيل بن رجاء عن إبراهيم عن علقمة: أنه كان يدبغ جلد أضحيته فيتخذه مصلى يصلي عليه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کہتے ہیں کہ حضرت علقمہ جانور کی کھال کو دباغت دیتے، اس سے جائے نماز بناتے اور اس پر نماز پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4128
٤١٢٨ - حدثنا جرير عن المغيرة (عن إبراهيم) (١) عن الأسود وأصحابه: أنهم كانوا يكرهون أن يصلوا على الفراء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود اور ان کے شاگرد کھال پر نماز پڑھنے کو ناپسند خیال کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4129
٤١٢٩ - حدثنا عباد بن العوام عن هلال بن خباب قال: دخلت على عبد الرحمن بن الأسود بالمدائن وهو يصلي في بيته على جلد فرو ضأن، الصوف ظاهر يلي قدميه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہلال بن خباب فرماتے ہیں کہ میری مدائن میں حضرت عبد الرحمن بن اسود سے ملاقات ہوئی، وہ اپنے کمرے میں ایک بھیڑ کی کھال پر نماز پڑھ رہے تھے، اس کی اون ان کے قدموں سے لگ رہی تھی۔