کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو آدمی قراءت کرنا بھول گیا اور رکوع کر لیا، پھر رکوع میں اسے یاد آیا تو وہ کیا کرے
حدیث نمبر: 4057
٤٠٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن حميد عن بكر قال: كان إذا كبر سكت ساعة لا يقرأ، فكبر فركع قبل أن يقرأ، فرفع رأسه (فقرأ) (١) وأومأ ألا تركعوا، وافتتح القراءة بـ: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ [الفاتحة: ٢].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید کہتے ہیں کہ حضرت بکر جب تکبیر تحریمہ کہتے تھے تو تھوڑی دیر خاموش رہتے تھے۔ ایک مرتبہ انہوں نے تکبیر کہی اور قراءت کئے بغیر رکوع کردیا۔ پھر رکوع سے اپنا سر اٹھایا اور قراءت کی اور اشارہ کیا کہ تم رکوع نہ کرو۔ پھر الحمد للہ رب العالمین سے قراءت شروع کی۔
حدیث نمبر: 4058
٤٠٥٨ - حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد قال: إذا ركعت فرفعت رأسك فاقرأ إن شئت بعد ما ترفع رأسك، ثم اركع، (و) (١) إن شئت فاسجد كما أنت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب تم رکوع کرلو اور اپنے سر کو اٹھاؤ تو اگر چاہو تو سر اٹھانے کے بعد قراءت کرلو اور پھر رکوع کرو اور اگر چاہو تو سجدہ کرلو جیسا کہ تم کرنے والے تھے۔