کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر بغیر قراءت کے نماز پڑھ لی تو اس کی نماز ہو جائے گی
حدیث نمبر: 4050
٤٠٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبد اللَّه) (١) بن نمير عن عبيد اللَّه بن عمر عن محمد بن إبراهيم عن أبي سلمة قال: صلى عمر المغرب فلم يقرأ، فلما انصرف قال له الناس: إنك لم تقرأ. قال: فكيف كان الركوع والسجود تام هو؟ قالوا: نعم، فقال: لا بأس إني حدثت نفسي (بعير) (٢) جهزتها بأقتابها (وحقائبها) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے مغرب کی نماز پڑھی لیکن اس میں قراءت نہ کی۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں نے ان سے کہا کہ آپ نے قراءت نہیں کی ہے ! حضرت عمرنے ان سے پوچھا کہ رکوع اور سجدے کیسے تھے ؟ کیا وہ پورے تھے ؟ لوگوں نے کہاجی ہاں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ پھر کوئی حرج نہیں۔ میں اپنے دل میں ایک لشکر کی تیاری کے بارے میں سوچ رہا تھا۔
حدیث نمبر: 4051
٤٠٥١ - حدثنا ابن (أبي) (١) (غنية) (٢) عن أبيه عن الحكم قال: إذا صلى ⦗٣٧٩⦘ الرجل فنسيّ أن يقرأ حتى فرغ من صلاته قال: تجزئه (ما) (٣) كل الناس يقرأ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب کوئی آدمی نماز میں قراءت کرنا بھول جائے اور نماز سے فارغ ہوجائے تو اس کی نماز ہوجائے گی، تمام لوگ قراءت نہیں کرتے۔
حدیث نمبر: 4052
٤٠٥٢ - حدثنا عبد الوهاب عن هشام عن الحسن (و) (١) عن ابن أبي عروبة عن قتادة في رجل نسي القراءة في الظهر والعصر حتى فرغ من صلاته (قالا) (٢): أجزأت عنه إذا أتم الركوع والسجود.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ اس شخص کے بارے میں جو ظہر اور عصر میں قراءت کرنا بھول جائے اور نماز سے فارغ ہوجائے فرماتے ہیں کہ اگر اس نے رکوع اور سجدہ ٹھیک طرح کئے ہیں تو اس کی نماز ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 4053
٤٠٥٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن الحارث قال: جاء رجل إلى عليّ فقال: إني صليت ونسيت أن أقرأ، فقال له: أتممت الركوع والسجود؟ قال: نعم. قال: يجزئك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے نماز پڑھ لی ہے لیکن میں قراءت کرنا بھول گیا تھا، اب میں کیا کروں ؟ حضرت علینے اس سے پوچھا کہ کیا تم نے رکوع اور سجدہ پوری طرح کیا تھا ؟ اس نے کہا جی ہاں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تمہاری نماز ہوگئی۔