کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کیا آدمی ایک رکعت بیٹھ کر اور ایک کھڑے ہو کر پڑھ سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 3969
٣٩٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) عباد بن العوام عن هشام عن الحسن قال: لا بأس أن يصلي الرجل ركعة قائمًا وركعة قاعدًا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی ایک رکعت کھڑے ہو کر اور ایک رکعت بیٹھ کر پڑھ لے۔
حدیث نمبر: 3970
٣٩٧٠ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) شعبة عن الحكم وحماد قالا: لا بأس أن يصلي الرجل ركعة قائما وركعة (قاعدا) (٢)، ثم قال وكيع (بأخرة) (٣) عن شعبة عن الحكم، ولم يذكر حمادًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی ایک رکعت کھڑے ہو کر اور ایک رکعت بیٹھ کر پڑھ لے۔