کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو شخص بیٹھ کر نماز پڑھے دور کوع کرنے کے لئے کھڑا ہو جائے
حدیث نمبر: 3965
٣٩٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) ابن إدريس عن حصين عن هلال بن يساف قال: ربما صليت وأنا قاعد فإذا أردت أن أركع قمت فقرأت ثم ركعت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہلال بن یساف فرماتے ہیں کہ بعض اوقات میں بیٹھ کر نماز پڑھتا ہوں، جب میں رکوع کرنے لگتا ہوں تو اٹھ کر تھوڑی سی قراءت کرتا ہوں اور پھر رکوع کرتا ہوں۔
حدیث نمبر: 3966
٣٩٦٦ - حدثنا عبدة عن هشام عن أبيه عن عائشة قالت: كان رسول اللَّه ﷺ يصلي صلاة الليل قائما، فلما دخل (في) (١) السن جعل يصلي جالسا، فإذا بقيت عليه ثلاثون أو أربعون (قام) (٢) [فقرأها ثم سجد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تہجد کی نماز کھڑے ہو کر پڑھا کرتے تھے۔ جب آپ کی عمر مبارک زیادہ ہوگئی تو آپ بیٹھ کر نماز پڑھنے لگے، جب تیس یا چالیس آیات باقی رہ جاتیں تو انہیں کھڑے ہو کر پڑھتے اور پھر سجدہ کرتے۔
حدیث نمبر: 3967
٣٩٦٧ - حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه عن عائشة قالت: كان رسول اللَّه ﷺ يصلي وهو جالس، فإذا بقي من السورة ثلاثون آية (أو أربعون آية) (١) (قام) (٢) فقرأ، ثم ركع (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر نماز پڑھتے تھے، جب کسی سورت کی تیس یا چالیس آیات رہ جاتیں تو کھڑے ہوکر انہیں پڑھتے پھر رکوع فرماتے ۔
حدیث نمبر: 3968
٣٩٦٨ - حدثنا أبو أسامة عن (عوف) (١) عن محمد قال: من قرأ وهو قاعد (فإنه ⦗٣٦١⦘ يركع ويسجد وهو قاعد) (٢)، ومن قرأ وهو قائم فإنه يركع ويسجد وهو قائم. وقال الحسن: هو بالخيار أيَّ ذلك (شاء) (٣) فعل.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ جس نے بیٹھ کر قراءت کی وہ رکوع سجدہ بھی بیٹھ کر کرے گا اور جس نے کھڑے ہوکر قراءت کی وہ رکوع اور سجدہ بھی کھڑا ہو کر کرے گا۔ حسن فرماتے ہیں کہ اسے اختیار ہے جس طرح چاہے کرلے۔