کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ نماز میں بننے والا وضو بھی دوبارہ کرے گا اور نماز بھی دوبارہ پڑھے گا
حدیث نمبر: 3959
٣٩٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) شريك عن أبي هاشم عن أبي العالية قال: كان رسول اللَّه ﷺ يصلي بأصحابه، فجاء رجل ضرير البصر فوقع في بئر في المسجد، فضحك بعض أصحابه، فلما انصرف أمر من ضحك أن يعيد الوضوء والصلاة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے صحابہ کو نماز پڑھا رہے تھے کہ ایک نابینا آدمی آیا اور مسجد کے کنویں میں گرگیا۔ اس پر کچھ لوگ ہنسنے لگے ، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے انہیں حکم دیا کہ وضو بھی دوبارہ کریں اور نماز بھی دوبارہ پڑھیں۔
حدیث نمبر: 3960
٣٩٦٠ - حدثنا أبو خالد عن أشعث عن عامر (قال: هي) (١) فتنة، يعيد الوضوء والصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ یہ فتنہ ہے، وضو اور نماز کا اعادہ کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 3961
٣٩٦١ - حدثنا أسباط بن محمد عن مغيرة (عن) (١) إبراهيم قال: إذا ضحك الرجل في الصلاة أعاد الوضوء والصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب آدمی نماز میں ہنسا تو وہ وضو اور نماز دونوں کا اعادہ کرے گا۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ نماز کا اعادہ کرے گا لیکن وضو کا نہیں۔
حدیث نمبر: 3962
٣٩٦٢ - قال أبو بكر: يعيد الصلاة ولا يعيد الوضوء.