حدیث نمبر: 3857
٣٨٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن أبي (بكير) (١) قال: حدثنا زهير بن محمد عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن سعيد بن المسيب عن أبي سعيد الخدري: أنه سمع ⦗٣٤٠⦘ النبي ﷺ يقول: "إذا قمتم إلى الصلاة فاعدلوا صفوفكم، وسدوا الفرج؛ فإني أراكم من وراء ظهري" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم نماز کے لئے کھڑے ہو تو اپنی صفوں کو برابر رکھو اور خالی جگہوں کو پر کرلو۔ کیونکہ میں تمہیں اپنے پیچھے سے دیکھتا ہوں۔
حدیث نمبر: 3858
٣٨٥٨ - حدثنا ابن نمير عن موسى بن مسلم عن عبد الرحمن بن سابط قال: ما (تغيرت) (١) الأقدام في شيء أحب إلى اللَّه من (رقع) (٢) صف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن سابط فرماتے ہیں کہ صف کو بھرنے کے لئے آگے بڑھنے والے قدموں سے زیادہ کوئی قدم اللہ کو زیادہ محبوب نہیں۔
حدیث نمبر: 3859
٣٨٥٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن خيثمة قال: [رأى ابن عمر رجلا يصلي وأمامه فرجة في الصف فدفعه إليها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کو دیکھا جو نماز پڑھ رہا تھا اور اس کے آگے صف میں جگہ خالی تھی۔ حضرت عمر نے اسے آگے بھیج دیا۔
حدیث نمبر: 3860
٣٨٦٠ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن خيثمة قال] (١): صليت إلى جنب ابن عمر فرأى في الصف فرجة فأوما إليَّ، فلم أتقدم، قال: فتقدم هو فسدّها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ نماز پڑھی۔ انہوں نے صف میں خالی جگہ دیکھی تو مجھے آگے ہونے کا اشارہ کیا۔ میں آگے نہ ہوا تو انہوں نے خودآگے بڑھ کر اس خلا کو پر کردیا۔
حدیث نمبر: 3861
٣٨٦١ - حدثنا وكيع عن ابن جريج عن عطاء قال: [قال رسول اللَّه ﷺ: " (إياك) (١) والْفُرَجِ"، يعني: في الصف (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ صفوں میں خالی جگہ چھوڑنے سے اجتناب کرو۔
حدیث نمبر: 3862
٣٨٦٢ - [حدثنا وكيع عن ابن أبي ذئب عن (المقبري) (١) عن عروة بن الزبير قال (٢): قال رسول اللَّه ﷺ: "من سد فرجة في صف (رفعه) (٣) اللَّه بها درجة أو ⦗٣٤١⦘ بنى له (بها) (٤) بيتا (في الجنة)] (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص صف کی خالی جگہ کو پر کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کا ایک درجہ بلند فرمائیں گے ۔ یا اس کے لئے جنت میں گھر بنائیں گے۔
حدیث نمبر: 3863
٣٨٦٣ - حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه قال: كان يقال ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ یونہی کہا جاتا تھا۔
حدیث نمبر: 3864
٣٨٦٤ - حدثنا وكيع عن (ابن) (١) أبي (روّاد) (٢) عن رجل عن ابن عمر قال: لأن (تسقط) (٣) (ثنيتاي) (٤) أحب إليَّ من أن أرى خللا في الصف لا أسده (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میرے دانت ٹوٹ جائیں یہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں صف میں کوئی خالی جگہ دیکھوں اور اسے پر نہ کروں۔