حدیث نمبر: 3842
٣٨٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) ابن فضيل عن الأعمش عن طلحة عن عبد الرحمن بن عوسجة عن البراء بن عازب قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إِنَّ اللَّه وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلون على الصف الأول" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صف پر رحمت بھیجتے ہیں۔
حدیث نمبر: 3843
٣٨٤٣ - [حدثنا يحيى بن آدم عن عمار بن (رزيق) (١) عن أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن عوسجة عن (البراء بن عازب عن النبي ﷺ) (٢) قال: "إن اللَّه وملائكته يصلون على (الصفوف) (٣) الأول" (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازت سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اگلی صفوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔
حدیث نمبر: 3844
٣٨٤٤ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن فراس عن إبراهيم التيمي عن البراء بن عازب قال: إن اللَّه وملائكته يصلون على الصف المقدم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صف پر رحمت بھیجتے ہیں۔
حدیث نمبر: 3845
٣٨٤٥ - حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام عن أبيه قال: كان يقال: خير صفوف الرجال مقدمها، وشر صفوف النساء مقدمها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ آدمیوں کی بہترین صفیں اگلی صفیں ہیں اور عورتوں کی بدترین صفیں اگلی صفیں ہیں۔
حدیث نمبر: 3846
٣٨٤٦ - (حدثنا) (١) محمد بن فضيل عن ضرار عن زاذان قال: لو يعلم الناس ما في الصف المقدم ما قدروا عليه إلا بقرعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زاذان فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ اگلی صف میں کیا ہے تو وہ اس کے لئے قرعہ اندازی کرنے لگیں۔
حدیث نمبر: 3847
٣٨٤٧ - حدثنا أبو معاوية عن هشام عن أبيه قال: كان يقال: إن اللَّه وملائكته يصلون على الذين يصلون في الصفوف الأول.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے ان لوگوں پر رحمت بھیجتے ہیں جو اگلی صفوں میں نماز پڑھتے ہیں۔
حدیث نمبر: 3848
٣٨٤٨ - حدثنا هشيم قال: (نا) (١) داود بن أبي هند قال (٢): حدثت أن رجلا جاء إلى النبي ﷺ فقال: يا رسول اللَّه دلني على عمل أعمله، قال: "كن إمام قومك"، (قال: فإن لم أستطع؟ قال) (٣): "فكن مؤذنهم". قال: فإن لم (أستطع؟ قال) (٤): "فكن في الصف الأول" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت داود بن ابی ہند فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جسے میں کیا کروں۔ آپ نے فرمایا کہ اپنی قوم کا امام بن جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں اس کی طاقت نہ رکھوں ؟ آپ نے فرمایا کہ پھر تم ان کے مؤذن بن جاؤ۔ اس نے کہا کہ اگر میں اس کی بھی طاقت نہ رکھوں ؟ آپ نے فرمایا کہ پھر پہلی صف میں کھڑے ہوجاؤ۔
حدیث نمبر: 3849
٣٨٤٩ - حدثنا ابن (١) فضيل عن حصين قال: كنت مع عبد اللَّه بن شداد فأقمت الصلاة قال: فجعل يقول: تقدموا تقدموا؛ فإنه كان يقال: إن اللَّه وملائكته يصلون على الذين يصلون (في) (٢) الصفوف المقدمة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن شداد کے ساتھ تھا، میں نے نماز کے لئے اقامت کہی۔ وہ کہنے لگے آگے ہوجاؤ، آگے ہوجاؤ۔ کیونکہ کہاجاتا تھا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اگلی صفوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔
حدیث نمبر: 3850
٣٨٥٠ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد العزيز بن رفيع عن عامر (ابن مسعود القرشي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لو يعلم الناس ما في الصف الأول ما صفوا فيه إلا بقرعة" (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر بن مسعود قرشی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ پہلی صف میں کیا ہے تو قرعہ اندازی کرکے اس میں جگہ بنائیں۔
حدیث نمبر: 3851
٣٨٥١ - حدثنا عبيد اللَّه قال: (أخبرنا) (١) شيبان عن يحيى (عن) (٢) محمد بن إبراهيم أن خالد بن معدان حدثه أن جبير بن نفير حدثه أن العرباض بن سارية حدثه وكان العرباض من أصحاب الصفة قال: كان النبي ﷺ يصلي على الصف المقدم ثلاثًا وعلى الثاني واحدة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عرباض بن ساریہ (جو کہ اصحاب صفہ میں سے ہیں) فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اگلی صف پر تین مرتبہ رحمت بھیجتے تھے اور دوسری صف پر ایک مرتبہ۔
حدیث نمبر: 3852
٣٨٥٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن جابر بن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "خير صفوف الرجال مقدمها، وشرها مؤخرها، وخير صفوف النساء أخرها، وشرها مقدمها" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مردوں کی بہترین صفیں وہ ہیں جو آگے والی ہیں اور کہترین صفیں وہ ہیں جو پیچھے والی ہیں۔ عورتوں کی بہترین صفیں وہ ہیں جو پیچھے والی ہیں اور کہترین صفیں وہ ہیں آگے والی ہیں۔
حدیث نمبر: 3853
٣٨٥٣ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: (حدثنا) (٢) مسعر عن سعد بن إبراهيم قال: سمعت عروة بن الزبير حين أقيصت الصلاة (يقول) (٣): تقدموا تقدموا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب نماز کھڑی ہوئی تو عروہ بن زبیر نے فرمایا کہ آگے ہوجاؤ، آگے ہوجاؤ۔
حدیث نمبر: 3854
٣٨٥٤ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن العيزار عن أبي بصير (١) قال: قال أبيُّ بن كعب: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن الصف الأول (لعلى) (٢) (مثل) (٣) صف ⦗٣٣٩⦘ الملائكة، ولو تعلمون لابتدرتموه" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی بن کعب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پہلی صف فرشتوں کی صف جیسی ہے۔ اگر تمہیں اس کی حقیقت معلوم ہوجائے تو اس کی طرف لپکنے لگو۔
حدیث نمبر: 3855
٣٨٥٥ - حدثنا يحيى بن أبي (بكير) (١) قال: (حدثنا) (٢) زهير ((بن محمد) (٣) عن عبد اللَّه) (٤) بن محمد بن عقيل عن سعيد بن المسيب عن أبي سعيد الخدري عن النبي ﷺ سمعه يقول: "خير صفوف الرجال المقدم، وشرها المؤخر، وخير صفوف النساء المؤخر، وشرها المقدم" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مردوں کی بہترین صف اگلی اور کہترین صف آخری ہے۔ عورتوں کی بہترین صف پچھلی اور کہترین صف پہلی ہے۔
حدیث نمبر: 3856
٣٨٥٦ - حدثنا علي بن مسهر عن يزيد عن مجاهد قال: (رأى) (١) رسول اللَّه ﷺ في الصف المقدم رقة فقال: "إن اللَّه وملائكته يصلون على الصفوف الأول". فازدحم الناس عليه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پہلی صف میں خالی جگہ دیکھی تو فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صفوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔ یہ سن لوگوں نے اس خالی جگہ کو بھرنے کے لئے رش لگادیا۔