حدیث نمبر: 3721
٣٧٢١ - حدثنا أبو معاوية ووكيع عن الأعمش عن المعرور (١) بن سويد قال: خرجنا مع عمر حجاجا فصلى بنا الفجر (فقرأ) (٢) بـ: ﴿أَلَمْ تَرَ كَيْفَ﴾، و ﴿لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ﴾ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معرور بن سوید فرماتے ہیں کہ ہم حضرت عمر کے ساتھ حج کے ارادے سے نکلے۔ انہوں نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی جس کی پہلی رکعت میں سورة الفیل اور دوسری رکعت میں سورة القریش کی تلاوت کی۔
حدیث نمبر: 3722
٣٧٢٢ - حدثنا وكيع عن سفيان (عن) (١) غيلان بن جامع المحاربي عن عمرو بن ميمون قال: صلى بنا عمر الفجر في السفر فقرأ بـ: ﴿قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾، و ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ حضرت عمرنے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی اور اس میں سورة الکافرون اور سورة الاخلاص کی تلاوت کی۔
حدیث نمبر: 3723
٣٧٢٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن إبراهيم قال: كان أصحاب رسول اللَّه ﷺ يقرؤون في (السفر) (١) بالسور القصار (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام سفر میں چھوٹی سورتوں کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3724
٣٧٢٤ - حدثنا أبو معاوية عن داود قال: خرجت مع أنس فكان يقرأ بنا في الفجر بـ: ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ وأشباهها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت داود فرماتے ہیں کہ میں حضرت انس کے ساتھ ایک سفر پر تھا۔ وہ ہمیں فجر میں سورة الاعلیٰ اور اس جیسی سورتوں کے ساتھ نماز پڑھاتے تھے۔
حدیث نمبر: 3725
٣٧٢٥ - حدثنا محمد بن فضيل عن العلاء عن محمد بن الحكم عن أبي وائل قال: صلى بنا ابن مسعود الفجر في السفر فقرأ بآخر بني إسرائيل: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا﴾ (١) [الإسراء: ١١١]، ثم ركع (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے ہمیں سفر میں فجر کی نماز پڑھائی اور اس میں سورة بنی اسرائیل کے آخر سے یہ آیت پڑھی { الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا } پھر رکوع کیا۔
حدیث نمبر: 3726
٣٧٢٦ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: (نا) (١) إسماعيل بن أبي خالد عن عمران بن أبي الجعد قال: كنت مع ابن عمر في سفر فصلى بنا الفجر فقرأ بنا: ﴿إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ﴾ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن ابی الجعد کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ ایک سفر میں تھا، انہوں نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی اور اس میں سورة التکویر کی تلاوت فرمائی۔
حدیث نمبر: 3727
٣٧٢٧ - حدثنا وكيع عن هشام بن الغاز عن (سليمان) (١) بن موسى عن عقبة بن عامر الجهني قال: كنت مع النبي ﷺ في سفر، فلما طلع الفجر أذن وأقام، ثم أقامني عن (يمينه) (٢) فقرأ بالمعوذتين، فلما انصرف قال: "كَيْفَ رَأيْتَ؟ " (قلت: قد رأيت) (٣) يا رسول اللَّه، قال: "فَاقْرَأ بِهِمَا (كُلَّمَا) (٤) نمْتَ، وَ (كُلَّمَا) (٥) قُمْتَ" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقبہ بن عامر جہنی کہتے ہیں کہ میں ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا، جب فجر طلوع ہوئی تو آپ نے اذان دی اور اقامت کہی، پھر مجھے اپنے دائیں جانب کھڑا کیا، پھر معوذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) کی تلاوت فرمائی۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوگئے تو آپ نے فرمایا کہ تم کیا رائے رکھتے ہو ؟ میں نے عرض کیا کہ میں ٹھیک رائے رکھتا ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ تم جب سونے لگو تو ان سورتوں کو پڑھو اور جب سوکراٹھو تو تب بھی ان سورتوں کو پڑھو۔