حدیث نمبر: 3627
٣٦٢٧ - حدثنا أبو بكر (قال) (١). نا ابن عيينة عن الزهري عن محمد بن جبير بن مطعم عن أبيه قال: سمعت النبي ﷺ (يقرأ) (٢) في المغرب بـ: ﴿وَالطُّورِ﴾ [الطور: ١] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جبیر بن مطعم فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مغرب میں سورة الطور کی تلاوت کرتے سنا ہے۔
حدیث نمبر: 3628
٣٦٢٨ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عبيد اللَّه (١) عن ابن عباس عن أمه: أنها سمعت النبي ﷺ يقرأ في المغرب: ﴿وَالْمُرْسَلَاتِ﴾ [المرسلات: ١] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مغرب میں سورۃ المرسلات کی تلاوت کرتے سنا ہے۔
حدیث نمبر: 3629
٣٦٢٩ - حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام عن أبيه عن زيد (أو) (١) أبي أيوب: أن النبي ﷺ قرأ في المغرب بالأعراف في (الركعتين) (٢) جميعا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید یا حضرت ابو ایوب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب کی دونوں رکعتوں میں سورۃ الأعراف کی تلاوت فرمائی۔
حدیث نمبر: 3630
٣٦٣٠ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر عن عبد اللَّه بن (يزيد) (١) أن النبي ﷺ قرأ في المغرب: ﴿وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ﴾ [التين: ١] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا للہ بن یزید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب میں سورة التین کی تلاوت فرمائی۔
حدیث نمبر: 3631
٣٦٣١ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عمرو بن ميمون قال: صلى بنا عمر صلاة المغرب فقرأ (في الركعة) (١) الأولى: بـ ﴿وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ﴾، وفي الركعة الثانية: ﴿أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَابِ الْفِيلِ﴾ [الفيل: ١] و ﴿لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ﴾ [قريش: ١] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی، انہوں نے پہلی رکعت میں سورة التین اور دوسری میں سورة الفیل اور سورة القریش کی تلاوت فرمائی۔
حدیث نمبر: 3632
٣٦٣٢ - حدثنا شريك عن علي بن زيد عن زرارة بن أو في قال: (أقرأني) (١) أبو موسى كتاب عمر: أن اقرأ بالناس في المغرب بآخر المفصل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زرارہ بن ابی اوفی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے مجھے حضرت عمر کا خط پڑھایا جس میں لکھا تھا کہ مغرب کی نماز میں آخری مفصل سے تلاوت کرو۔
حدیث نمبر: 3633
٣٦٣٣ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن قرة عن النزال بن عمار قال: حدثني أبو عثمان النهدي قال: صلى بنا أبو مسعود المغرب فقرأ: ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ [الإخلاص: ١] فوددت أنه كان قرأ سورة البقرة من حسن صوته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان نہدی کہتے ہیں کہ حضرت ابو مسعود نے ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی اور اس میں سورۃ الاخلاص کی تلاوت کی۔ ان کی خوبصورت آواز سن کر میرا دل چاہتا تھا کہ وہ سورة البقرۃ کی تلاوت کریں۔
حدیث نمبر: 3634
٣٦٣٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن خالد (عن) (١) عبد اللَّه بن الحارث: أن ابن عباس قرأ الدخان في المغرب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن حارث کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مغرب میں سورة الدخان کی تلاوت فرمائی۔
حدیث نمبر: 3635
٣٦٣٥ - حدثنا وكيع عن شعبة عن أبي نوفل بن أبي عقرب عن ابن عباس قال: سمعته (يقرأ) (١) في المغرب: ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾ [النصر: ١] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو نوفل کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو مغرب میں سورة النصر کی تلاوت کرتے سنا ہے۔
حدیث نمبر: 3636
٣٦٣٦ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو بن مرة قال: سمعت ابن عمر يقرأ (١) بـ: ﴿ق﴾ في المغرب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو مغرب میں سورة ق کی تلاوت کرتے سنا ہے۔
حدیث نمبر: 3637
٣٦٣٧ - حدثنا عبدة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع: أن (ابن) (١) عمر قرأ مرة في المغرب بـ: ﴿يس﴾ [يس: ١] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مغرب میں سورۃ یس کی تلاوت کی۔
حدیث نمبر: 3638
٣٦٣٨ - حدثنا ابن علية عن ليث عن نافع عن ابن عمر: أنه قرأ في المغرب بـ: ﴿يس﴾ و ﴿عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ﴾ [النبأ: ١] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مغرب میں سورة یس اور سورة النبأ کی تلاوت فرمائی۔
حدیث نمبر: 3639
٣٦٣٩ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن هشام عن الحسن قال: كان عمران بن حصين يقرأ في المغرب: ﴿إِذَا زُلْزِلَتِ﴾ (١) [الزلزلة: ١] و ﴿وَالْعَادِيَاتِ﴾ [العاديات: ١] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین مغرب میں سورۃ الزلزال اور سورۃ العادیات کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3640
٣٦٤٠ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن عبد الملك قال: سمعت سعيد بن جبير يقرأ في المغرب مرة: ﴿تُنَبِئ أَخْبَارَهَا﴾، ومرة ﴿تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا﴾ [الزلزلة: ٤].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو مغرب میں (سورۃ الزلزال کی تلاوت کرتے ہوئے) ایک مرتبہ { تُنَبِّیئُ أَخْبَارَہَا } اور ایک مرتبہ { تُحَدِّثُ أَخْبَارَہَا } کہتے سنا ہے۔
حدیث نمبر: 3641
٣٦٤١ - حدثنا وكيع عن محل قال: سمعت إبراهيم (يقرأ) (١) في الركعة الأولى من المغرب: ﴿(لِإِيلَافِ) (٢) قُرَيْشٍ﴾ [قريش: ١].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محل کہتے ہیں کہ ابراہیم مغرب کی پہلی رکعت میں سورة القریش کی تلاوت کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3642
٣٦٤٢ - حدثنا (١) وكيع عن ربيع قال: كان (الحسن) (٢) يقرأ في المغرب: ﴿إِذَا زُلْزِلَتِ﴾ و ﴿وَالْعَادِيَاتِ﴾ لا يدعها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربیع کہتے ہیں کہ حسن مغرب میں ہمیشہ سورة الزلزال اور سورة العادیات کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3643
٣٦٤٣ - حدثنا أبو الأحوص عن سعيد بن مسروق عن محارب بن دثار عن جابر بن عبد اللَّه قال: أمَّ معاذ قومًا في صلاة المغرب، فمر به غلام من الأنصار وهو يعمل على بعير له فأطال بهم معاذ، فلما رأى ذلك الغلام ترك الصلاة وانطلق في طلب بعيره، فرفع ذلك إلى النبي ﷺ فقال: "أفَتَانٌ أَنْتَ يَا مُعَاذُ؟! أَلَا يَقْرَأُ أَحَدُكُمْ فِي الْمَغرِبِ بـ: ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ و ﴿وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا﴾؟ " (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت معاذ نے کچھ لوگوں کو مغرب کی نماز پڑھائی، اتنے میں انصار کا ایک غلام جو اپنے اونٹ کا کچھ کام کررہا تھا وہاں سے گذرا اور جماعت میں شریک ہوگیا۔ حضرت معاذ نے قراءت بہت لمبی کردی، جس کی وجہ سے وہ غلام نماز توڑ کر اپنے اونٹ کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا۔ جب یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معلوم ہوئی تو آپ نے فرمایا ” اے معاذ ! کیا تم لوگوں کو دین سے دور کرنا چاہتے ہو ! تم میں سے کوئی مغرب میں سورة الاعلیٰ اور سورة الشمس نہ پڑھے “
حدیث نمبر: 3644
٣٦٤٤ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا (١) سفيان عن نسير (٢) بن ذعلوق عن الربيع بن خثيم: أنه كان يقرأ في المغرب بقصار المفصل (٣)، ﴿قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ و ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نسیر بن ذعلوق فرماتے ہیں کہ حضرت ربیع بن خثیم مغرب میں قصار مفصل میں سے سورة الکافرون اور سورة الاخلاص پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3645
٣٦٤٥ - حدثنا (زيد) (١) بن (حباب) (٢) عن الضحاك بن عثمان قال: رأيت عمر ابن عبد العزيز يقرأ (٣) في المغرب بقصار المفصل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک بن عثمان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو مغرب میں قصار مفصل سے تلاوت کرتے سنا ہے۔