حدیث نمبر: 3621
٣٦٢١ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن مسعر وسفيان عن زياد بن فياض عن إبراهيم قال: العصر والمغرب سواء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ مغرب اور عصر کی نمازیں برابر ہیں۔
حدیث نمبر: 3622
٣٦٢٢ - حدثنا (١) وكيع عن سفيان عن، مغيرة عن (شباك) (٢) عن إبراهيم قال: تضاعف الظهر على العصر أربع (مرار) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ ظہر کی نماز عصر سے چار گنا لمبی ہے۔
حدیث نمبر: 3623
٣٦٢٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الأعمش عن إبراهيم قال: كانوا يعدلون الظهر بالعشاء والعصر بالمغرب.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف ظہر اور عشاء اور مغرب وعصر کو برابر رکھتے تھے۔
حدیث نمبر: 3624
٣٦٢٤ - حدثنا أبو داود عن حماد بن سلمة عن سماك (بن حرب) (١) عن جابر ابن سمرة: أن النبي ﷺ كان يقرأ في الظهر والعصر بـ: ﴿وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ﴾ و ﴿وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ﴾ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر اور عصر میں سورة الطارق اور سورة البروج کی تلاوت فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 3625
٣٦٢٥ - (حدثنا) (١) (سهل) (٢) بن يوسف عن عمرو عن الحسن: أنه كان يسوي بين ركعات الظهر والعصر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حسن ظہر اور عصر کی رکعات کو برابر رکھتے تھے۔
حدیث نمبر: 3626
٣٦٢٦ - حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي (عن أبي) (١) (جعفر عن) (٢) الربيع عن أبي العالية قال: العصر على النصف من الظهر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوا لعالیہ فرماتے ہیں کہ عصر کی نماز ظہر سے آدھی ہے۔