حدیث نمبر: 3606
٣٦٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) هشيم عن منصور عن أبي (بشر) (١) (الهجيمي) (٢) (عن أبي الصديق) (٣) عن أبي سعيد الخدري قال: كنا (نحزر) (٤) قيام رسول اللَّه ﷺ (في) (٥) الظهر والعصر، قال: فحزرنا قيامه في الظهر في الركعتين (الأولتين) (٦) بقدر ثلاثين آية، (وحزرنا) (٧) قيامه (في الظهر) (٨) في الركعتين الأخريين على النصف من ذلك، (وحزرنا) (٩) قيامه في الركعتين (الأولتين) (١٠) من العصر على قدر الآخريين من الظهر، وحزرنا (قيامه) (١١) (في الأخيرتين) (١٢) من العصر على النصف من ذلك (١٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ ہم ظہر اور عصر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قیام کے وقت کا اندازہ لگایا کرتے تھے۔ ظہر کی پہلی دو رکعات میں آپ تیس آیات کے قریب تلاوت فرماتے اور دوسری دو رکعتوں میں اس سے آدھا قیام فرماتے ۔ اسی طرح عصر کی پہلی دو رکعات میں آپ ظہر کی آخری دو رکعات کے برابر قیام فرماتے اور عصر کی دوسری دو رکعات میں پہلی دو رکعات سے آدھا قیام فرماتے ۔
حدیث نمبر: 3607
٣٦٠٧ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن شعبة عن سماك عن جابر بن سمرة: أن النبي ﷺ كان يقرأ في الظهر بـ: ﴿(سَبِّحِ) (١) اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾، وفي (الصبح) (٢) بأطول من ذلك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر کی نماز میں سورۃ الاعلیٰ اور فجر کی نماز میں اس سے بھی لمبی سورت کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3608
٣٦٠٨ - حدثنا أبو داود عن حماد بن سلمة (عن سماك) (١) عن جابر بن سممرة: أن النبي ﷺ كان يقرأ في الظهر والعصر بـ: ﴿وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ﴾ [الطارق: ١] و ﴿وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ [البروج: ١] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز میں سورة الطارق اور سورة البروج کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3609
٣٦٠٩ - حدثنا ابن علية قال: (حدثنا) (١) هشام الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير عن عبد اللَّه بن أبي قتادة عن أبيه قال: كان النبي ﷺ يقرأ بنا في الركعتين (الأوليين) (٢) من الظهر يطيل في الأولى ويقصر في الثانية، وكان يفعل ذلك في صلاة الصبح يطيل في الأولى ويقصر في الثانية، وكان يقرأ بنا في الركعتين من العصر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قتادہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں ظہر کی پہلی دو رکعتیں اس طرح پڑھاتے کہ پہلی رکعت میں زیادہ قرائت فرماتے اور دوسری میں کم، فجر کی نماز بھی اس طرح پڑھاتے کہ پہلی رکعت میں زیادہ قراءت فرماتے اور دوسری میں کم۔ اور عصر کی پہلی دو رکعات بھی اسی طرح پڑھایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3610
٣٦١٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن زيد العمي عن أبي العالية قال: (حزر) (١) رسول اللَّه ﷺ قراءته في الظهر نحوا من: ﴿الم (١) تَنْزِيلُ﴾ [السجدة: ١ - ٢] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ظہر کی نماز میں قراءت کا اندازہ لگایا گیا تو معلوم ہوا کہ آپ الم تنزیل جیسی کسی سورت کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3611
٣٦١١ - حدثنا ابن علية عن علي بن زيد بن جدعان عن أبي عثمان النهدي قال: سمعت من عمر نغمة من ﴿ق﴾ في صلاة الظهر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان نہدی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرکو ظہر کی نماز میں آہستگی سے سورة ق کی تلاوت کرتے سنا ہے۔
حدیث نمبر: 3612
٣٦١٢ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن مسلم عن أبي المتوكل الناجي: أن عمر قرأ في الظهر بـ: ﴿ق﴾ ﴿وَالذَّارِيَاتِ﴾ [الذاريات: ١] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو متوکل ناجی کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے ظہر کی نماز میں سورة ق اور سورة الذاریات کی تلاوت کی۔
حدیث نمبر: 3613
٣٦١٣ - حدثنا حماد بن (مسعدة) (١) عن (حميد) (٢) قال: صليت خلف أنس الظهر فقرأ بـ: ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ وجعل يسمعنا الآية (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پیچھے ظہر کی نماز پڑھی، انہوں نے سورة الاعلیٰ کی تلاوت کی اور ہمیں ایک آیت سنائی۔
حدیث نمبر: 3614
٣٦١٤ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن جميل بن مرة عن مورق العجلي قال: صليت خلف (ابن) (١) عمر الظهر فقرأ (بسورة) (٢) مريم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مورق عجلی فرماتے ہیں کہ میں نے حضر ت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پیچھے ظہر کی نماز پڑھی، انہوں نے اس میں سورة مریم کی تلاوت فرمائی۔
حدیث نمبر: 3615
٣٦١٥ - [حدثنا وكيع عن سيف عن مجاهد قال: سمعت عبد اللَّه بن عمر يقرأ ⦗٢٨٧⦘ (في) (١) الظهر بـ: ﴿كهيعص﴾] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کو ظہر کی نماز میں سورة کھیعص کی تلاوت کرتے سنا ہے۔
حدیث نمبر: 3616
٣٦١٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: إني لأقرأ في الظهر بـ: ﴿وَالصَّافَّاتِ﴾ [الصافات: ١].
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں ظہر میں سورۃ ا لصافات کی تلاوت کرتا ہوں۔
حدیث نمبر: 3617
٣٦١٧ - حدثنا محمد بن عبيد قال: (نا) (١) مسعر عن حماد قال: القراءة في الظهر والفجر سواء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ظہر اور فجر کی قراءت برابر ہے۔
حدیث نمبر: 3618
٣٦١٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد قال: (يعدل) (١) الظهر بالفجر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ظہر فجر کے برابر ہے۔
حدیث نمبر: 3619
٣٦١٩ - حدثنا وكيع عن جعفر بن برقان عن عقبة بن نافع قال: سمعت ابن عمر يهمس بالقراءة في الظهر والعصر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقبہ بن نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ظہر اور عصر میں برابر قراءت کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3620
٣٦٢٠ - حدثنا ابن علية عن سعيد عن قتادة عن زرارة بن أوفى عن عمران بن حصين: أن رسول اللَّه ﷺ صلى الظهر، فلما سلم قال: "هَلْ قَرَأَ أَحَدٌ مِنْكُمْ بـ: ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ "؟، فقال رجل من القوم: أنا. فقال: " (قَدْ) (١) عَلِمْتُ أَنَّ بَعْضَكُمْ خَالَجنِيهَا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز کا سلام پھیرا تو فرمایا کہ کیا تم میں سے کسی نے سورة الاعلیٰ کی تلاوت کی ہے ؟ ایک آدمی نے کہا جی ہاں ! میں نے کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے محسوس ہوگیا تھا کہ کوئی آدمی مجھ سے جھگڑ رہا ہے۔