حدیث نمبر: 3562
٣٥٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) هشيم بن بشير قال أخبرنا حميد (عن) (٢) ⦗٢٧٣⦘ أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "اعتدلوا في صفوفكم (وتراصوا) (٣) فإني أراكم من وراء ظهري". قال أنس: لقد رأيت أحدنا يلزق منكبه بمنكب صاحبه، وقدمه بقدمه، ولو (ذهبت تفعل) (٤) ذلك لترى أحدهم كأنه بغل شموس (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ صفوں کے درمیان اعتدال رکھو اور جڑ جڑ کر کھڑے ہوجاؤ، میں تمہیں اپنی کمر کے پیچھے سے دیکھتا ہوں۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم اس طرح نماز میں کھڑے ہوتے تھے کہ ہمارا کندھا دوسرے کے کندھے سے اور ہمارا پاؤں دوسرے کے پاؤں سے جڑا ہوتا تھا، جب لوگوں نے اس احتیاط کو چھوڑ دیا تو وہ سرکش خچر کی طرح نظر آنے لگے۔
حدیث نمبر: 3563
٣٥٦٣ - حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن سماك عن النعمان بن بشير قال: لقد رأيت النبي ﷺ (وإنه) (٢) (ليقوّم) (٣) الصفوف كما تقوم القداح، فأبصر يوما صدر رجل خارجا من الصف فقال: "لتقيمن صفوفكم أو ليخالفن اللَّه (بين) (٤) وجوهكم" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن بشیر فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اس طرح صفوں کو سیدھا کررہے تھے جس طرح تیر سیدھا کیا جاتا ہے۔ آپ نے ایک دن ایک آدمی کا سینہ صف سے آگے بڑھا ہوا دیکھا تو فرمایا کہ تم اپنی صفوں کو سیدھا کرلو ورنہ اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں میں ایک دوسرے کے لئے نفرت ڈال دے گا۔
حدیث نمبر: 3564
٣٥٦٤ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن الحسن بن عبيد اللَّه عن طلحة عن عبد الرحمن بن عوسجة عن البراء بن عازب قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أقيموا صفوفكم لا يتخللكم (١) كأولاد الحذف"، قيل: يا رسول اللَّه، وما أولاد الحذف؟ قال: " (ضأن) (٢) سود (جرد) (٣) تكون بأرض اليمن" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اپنی صفوں کو سیدھا رکھو اور حذف کے بچوں کی طرح آگے پیچھے نہ رہو۔ کسی نے پوچھا یارسول اللہ ! حذف کے بچے کیا ہیں ؟ آپ نے فرمایا کہ حذف کالی اور بغیر بالوں کی بھیڑ ہے جو یمن میں ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 3565
٣٥٦٥ - حدثنا أبو معاوية ووكيع عن الأعمش عن عمارة عن أبي معمر عن أبي مسعود قال: كان النبي ﷺ يمسح مناكبنا في الصلاة ويقول: "استووا ولا تختلفوا فتختلف قلوبكم، ليلني منكم أولوا الأحلام والنهى، ثم الذين يلونهم. قال أبو مسعود: فأنتم اليوم أشد اختلافا" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مسعود فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں ہمارے کندھوں کو ہاتھ لگا کر صفیں درست کرتے اور فرماتے کہ صفیں سیدھی رکھو، آگے پیچھے مت کھڑے ہو، ورنہ اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں میں اختلاف ڈال دے گا۔ تم میں سے عقل اور دانش والے لوگ نماز میں میرے قریب کھڑے ہوں اور ان کے بعد وہ کھڑے ہوں جو سمجھ میں ان سے کم ہیں۔ حضرت ابو مسعود فرماتے ہیں کہ آج تمہارا تنازیادہ اختلاف صفیں سیدھی نہ کرنے کی وجہ سے ہے۔
حدیث نمبر: 3566
٣٥٦٦ - حدثنا وكيع عن شعبة عن قتادة عن أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أقيموا صفوفكم، فإن من حسن الصلاة إقامة (الصف) (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ صفیں سیدھی رکھو، کیونکہ صفیں سیدھی رکھنا نماز کا حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3567
٣٥٦٧ - حدثنا أبو أسامة عن سعيد عن قتادة عن يونس بن جبير عن حطان بن عبد اللَّه الرقاشي قال: صلى بنا أبو موسى الأشعري فلما انفتل قال: (إن) (١) نبي اللَّه ﷺ (خطب لنا) (٢) فبين (لنا) (٣) سنتنا، وعلمنا صلاتنا فقال: "إذا صليتم فأقيموا صفوفكم" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حطان بن عبد اللہ رقاشی کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری نے ہمیں نماز پڑھائی، جب نماز سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا جس میں ہمارے لئے دین کو بیان کیا اور ہمیں نماز کا طریقہ سکھایا۔ اس بیان میں آپ نے فرمایا ” جب تم نماز پڑھو تو اپنی صفیں سیدھی کرو “
حدیث نمبر: 3568
٣٥٦٨ - حدثنا وكيع عن عمران بن حدير عن أبي عثمان قال: كنت فيمن يقيم عمر بن الخطاب قدامه لإقامة الصف (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان کہتے ہیں کہ میں ان لوگوں میں سے تھا جنہیں حضرت عمرصفیں سیدھی کرنے کے لئے اپنے آگے کھڑا کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3569
٣٥٦٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (ابن) (١) الأصبهاني عن عبد اللَّه بن ⦗٢٧٥⦘ شداد: أن عمر رأى في الصف شيئا فقال بيده هكذا، يعني: وكيع، فعدله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے کسی آدمی کو صف میں آگے بڑھا ہوا دیکھا تو اسے ہاتھ کے اشارہ سے پیچھے کیا۔
حدیث نمبر: 3570
٣٥٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) ابن إدريس عن مالك بن أنس عن سالم أبي النضر عن مالك بن أبي عامر قال: سمعت (عثمان) (٢) وهو يقول: استووا وحاذوا (بين) (٣) المناكب فإن من تمام الصلاة إقامة الصف. قال: وكان لا يكبر حتى يأتيه رجال (قد) (٤) وكلهم (بإقامة) (٥) الصفوف (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک بن ابی عامر فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان فرمایا کرتے تھے کہ برابر کھڑے ہو اور کندھوں کو بھی برابر رکھو۔ اس لئے کہ نماز کا کمال صفوں کے سیدھا ہونے میں ہے۔ حضرت عثمان اس وقت تک تکبیر تحریمہ نہیں کہتے تھے جب تک وہ آدمی آکر انہیں اطلاع نہ دے دیتے جنہیں آپ نے صفیں سیدھی کرنے پر مقرر کیا ہوتا تھا۔
حدیث نمبر: 3571
٣٥٧١ - حدثنا أبو خالد عن مجالد عن الشعبي عن الحارث وأصحاب علي (قالوا) (١): كان (علي) (٢) (يقول) (٣): استووا تستو قلوبكم، (وتراصوا) (٤) (تراحموا) (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ صفیں سیدھی کرو تمہارے دل سیدھے ہوجائیں گے، ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کھڑے ہو اور ایک دوسرے پر رحم کرو۔
حدیث نمبر: 3572
٣٥٧٢ - حدثنا ابن نمير عن الأعمش عن عمران عن سويد عن بلال قال: كان ⦗٢٧٦⦘ يسوي مناكبنا (وأقدامنا) (١) في الصلاة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوید کہتے ہیں کہ حضرت بلال نماز میں ہمارے کندھوں اور ہمارے قدموں کو برابر کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3573
٣٥٧٣ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن شعبة عن سلمة بن كهيل عن أبي (الأحوص) (١) قال: قال عبد اللَّه: سووا صفوفكم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ صفیں سیدھی رکھو۔
حدیث نمبر: 3574
٣٥٧٤ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان يقال: سووا الصفوف وتراصوا لا (تتخللكم) (١) (الشياطين) (٢) كأنهم (بنات حذف) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلا ف کہا کرتے تھے کہ صفیں سیدھی رکھو اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کھڑے ہو، کہیں شیطان بھیڑ کے بچوں کی صورت میں تمہارے درمیان نہ گھس جائے۔
حدیث نمبر: 3575
٣٥٧٥ - (حدثنا) أبو معاوية عن عاصم (١) عن أبي عثمان قال: ما رأيت أحدا كان أشد (تعاهدا) (٢) للصف من عمر إن كان (ليستقبل) (٣) القبلة حتى إذا قلنا: قد كبر التفت فنظر إلى المناكب والأقدام، وإن كان (ليبعث) (٤) رجالا يطردون الناس حتى يلحقوهم بالصفوف (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوعثمان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر سے زیادہ کسی کو صفوں کو سیدھا کرنے میں احتیاط سے کام لیتے نہیں دیکھا۔ بعض اوقات ایسا ہوتا کہ وہ قبلے کی طرف رخ کرکے تکبیر کہنے لگتے تو پیچھے مڑ کر ہمارے کندھوں اور قدموں کو دیکھتے۔ حضرت عمر ایسے آدمی بھیجا کرتے تھے جو لوگوں کو صفوں میں کھڑا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3576
٣٥٧٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن (مجالد) (١) عن أبي الوداك عن أبي سعيد قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "يضحك اللَّه إلى ثلاثة: القوم إذا صفوا في الصلاة، وإلى (الرجل) (٢) يقاتل وراء أصحابه، وإلى الرجل يقوم في سواد الليل" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تین آدمیوں کو دیکھ کر مسکراتے ہیں، ایک وہ لوگ جو نما ز کے لئے صفوں میں کھڑے ہوتے ہیں۔ دوسرا وہ آدمی جو اپنے ساتھیوں کے آگے لڑائی کرتا ہے اور تیسرا وہ جو رات کی تاریکیوں میں قیام کرتا ہے۔
حدیث نمبر: 3577
٣٥٧٧ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن المسيب بن رافع عن تميم بن طرفة عن جابر بن سمرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ألا تصفون كما تصف الملائكة عند ريها! " قالوا: وكيف تصف الملائكة عند ربها؟ قال: "يتمون الصفوف (الأولى) (١)، ويتراصون في الصف" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم اس طرح صفیں کیوں نہیں بناتے جس طرح فرشتے اپنے رب کے پاس صفیں بناتے ہیں ؟ لوگوں نے کہا کہ فرشتے اپنے رب کے پاس کیسے صفیں بناتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ پہلے اگلی صفوں کو پورا کرتے ہیں اور صفوں میں مل مل کر کھڑے ہوتے ہیں۔
حدیث نمبر: 3578
٣٥٧٨ - حدثنا شبابة عن ابن أبى ذئب عن عجلان عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "سووا صفوفكم، وأحسنوا ركوعكم وسجودكم" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اپنی صفوں کو سیدھا کرو اور رکوع و سجود کو اچھے طریقے سے ادا کرو۔