کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جب آپ سفر میں ہوں اور آپ کو شک ہو جائے کہ سورج زائل ہو گیا یا نہیں تو کیا کریں؟
حدیث نمبر: 3554
٣٥٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن (مسحاج) (١) بن موسى ⦗٢٧١⦘ (الضبي) (٢) قال: سمعت أنس بن مالك يقول لمحمد بن عمرو: إذا كنت في سفر فقلت: أزالت الشمس أو لم تزل، أو انتصف النهار أو لم ينتصف، فصل قبل أن ترتحل (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حضرت محمد بن عمرو سے فرمایا کہ جب آپ سفر میں ہوں اور آپ کو شک ہوجائے کہ سورج زائل ہوگیا یا نہیں، یا آدھا دن گذر گیا ہے یا نہیں گذرا تو کوچ کرنے سے پہلے ظہر کی نماز پڑھ لیں۔
حدیث نمبر: 3555
٣٥٥٥ - حدثنا جرير عن منصور عن الحكم قال: إذا كنت في سفر فقلت: أزالت الشمس (أو) (١) لم تزل، (فصل) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب آپ سفر میں ہوں اور آپ کو شک ہوجائے کہ سورج زائل ہوگیا یا نہیں تو نماز پڑھ لیں۔
حدیث نمبر: 3556
٣٥٥٦ - حدثنا وكيع عن شعبة عن حمزة الضبي قال: سمعت أنسا يقول: كان نبي اللَّه ﷺ إذا نزل منزلا لم يرتحل حتى يصلي الظهر. فقال له محمد بن عمرو: وإن كان نصف النهار؟ (قال: وإن كان نصف النهار) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی جگہ قیام فرماتے تو وہاں اسے اس وقت تک کوچ نہیں کرتے تھے جب تک ظہر کی نماز نہ پڑھ لیں۔ یہ سن کر محمد بن عمرو نے عرض کیا خواہ ابھی آدھا دن گذرا ہوتا ؟ فرمایا ہاں، خواہ آدھا دن گذرا ہوتا۔