حدیث نمبر: 3547
٣٥٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) (أبو) (٢) خالد (الأحمر) (٣) عن ابن عجلان (٤) عن أبي الزناد عن الأعرج عن أبي هريرة قال: نهى النبي ﷺ أن يصلي الرجل في الثوب (الواحد) (٥) ليس على (عاتقه) (٦) منه شيء (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس طرح ایک کپڑے میں نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے کہ کندھوں پر کوئی کپڑا نہ ہو۔
حدیث نمبر: 3548
٣٥٤٨ - حدثنا ابن عيينة عن أبي الزناد عن الأعرج عن أبي هريرة عن النبي ﷺ مثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 3549
٣٥٤٩ - حدثنا أبو الأحوص (عن أبي إسحاق) (١) عن إبراهيم التيمي قال: كان الرجل من أصحاب محمد ﷺ إذا لم يجد رداء يصلي فيه وضع على (عاتقيه) (٢) عقالا ثم صلى (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک جب نماز پڑھنے کے لئے انہیں کوئی چادر وغیرہ نہ ملتی تو اپنے کندھوں پر رسی ڈال کر نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3550
٣٥٥٠ - حدثثا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون إعراء المناكب (في الصلاة) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف نماز میں کندھوں کے ننگا کرنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 3551
٣٥٥١ - حدثنا حفص عن أشعث عن الحكم أن محمد بن علي كان يقول: لا يصلي الرجل إلا وهو مُخَمّرُ عاتقه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ آدمی کو کندھے ڈھانپ کر نماز پڑھنی چاہئے۔