حدیث نمبر: 3518
٣٥١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن (الحباب) (١) قال: حدثني عبد الملك ابن الربيع بن سبرة بن معبد الجهني قال: حدثني أبي عن جدي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا بلغ الغلام سبع سنين (فامروه) (٢) بالصلاة، فإذا بلغ عَشْرًا فاضربوه عليها" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سبرہ بن معبد جہنی کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب بچہ سات سال کا ہوجائے تو اسے نماز کا حکم دو ، اگر دس سال کا ہو کر بھی نماز چھوڑے تو اسے مارو۔
حدیث نمبر: 3519
٣٥١٩ - حدثنا وكيع عن داود بن سوار عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: قال نبي اللَّه ﷺ: "مروا صبيانكم بالصلاة إذا بلغوا سبعا، واضربوهم عليها إذا بلغوا عشرا، وفرقوا بينهم في المضاجع" (١).
مولانا محمد اویس سرور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جب بچے سات سال کے ہوجائیں تو انہیں نماز کا حکم دو ، اگر وہ دس سال کے ہو کر بھی نماز نہ پڑھیں تو انہیں مارو اور ان کے بستر الگ الگ کردو۔
حدیث نمبر: 3520
٣٥٢٠ - حدثنا ابن مبارك عن حسين بن عبد اللَّه قال: حدثتني أم يونس خادم ابن عباس قالت: كان ابن عباس يقول: أيقظوا الصبي يصلي ولو سجدة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے کہ بچے کو نماز کے لئے جگاؤ، وہ نماز پڑھے خواہ ایک سجدہ ہی کیوں نہ کرے۔
حدیث نمبر: 3521
٣٥٢١ - حدثنا حفص عن محمد بن أبي يحيى عن امرأة منهم عن جدة لها: أن ⦗٢٦٤⦘ عمر مر بامرأة وهي توقظ صبيا لها يصلي وهو (يتلكأ) (١)، فقال: دعيه فليست عليه حتى يعقلها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر ایک مرتبہ ایک عورت کے پاس سے گذرے وہ اپنے بچے کو نماز کے لئے جگا رہی تھی، اور وہ ضد کررہا تھا۔ حضرت عمرنے اس سے فرمایا کہ اسے چھوڑ دو ، بالغ ہونے تک اس پر نماز فرض نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 3522
٣٥٢٢ - حدثنا أبو معاوية (عن حجاج) (١) عن نافع عن ابن عمر قال: يعلّم الصبي (الصلاة) (٢) [إذا عرف يمينه من شماله (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بچے کو اس وقت نماز سکھائی جائے گی جب اسے دائیں اور بائیں کی تمیز ہوجائے۔
حدیث نمبر: 3523
٣٥٢٣ - حدثنا أبو معاوية وحفص عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان يعلّم الصبي الصلاة] (١) إذا [أثغر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش کہتے ہیں کہ ابراہیم بچے کو اس وقت نماز سکھایا کرتے تھے جب اس کے دودھ کے دانت ایک مرتبہ ٹوٹ کر نکل آتے تھے۔
حدیث نمبر: 3524
٣٥٢٤ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن مغيرة عن إبراهيم قال: كانوا يعلّمون الصبيان الصلاة إذا] (١) أثغروا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف بچوں کو نماز اس وقت سکھایا کرتے تھے جب ان کے دودھ کے دانت ایک مرتبہ ٹوٹ کر دوبارہ نکل آیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3525
٣٥٢٥ - حدثنا أبو معاوية عن (هشام) (١) عن أبيه قال: كان يعلّم بنيه الصلاة إذا عقلوا (و) (٢) الصوم إذا (أطاقوا) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ بچوں کو نماز اس وقت سکھاتے جب ان میں عقل آجاتی اور روزہ اس وقت رکھواتے تھے جب ان میں اس کی طاقت ہوتی۔
حدیث نمبر: 3526
٣٥٢٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب (بن أبي ثابت) (١) عن عبد الرحمن اليحصبي قال: يؤمر الصبي بالصلاة إذا عدّ عشرين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن یحصبی فرماتے ہیں کہ جب بچہ بیس تک گننے لگے تو اسے نماز کا حکم دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 3527
٣٥٢٧ - حدثنا ابن مهدي (عن سفيان) (١) عن حبيب بن أبي ثابت عن امرأة عبد الرحمن اليحصبي عن عبد الرحمن اليحصبي بمثله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 3528
٣٥٢٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي (رجاء) (١) عن مكحول قال: يؤمر الصبي بها إذا بلغ السبع ويضرب عليها إذا بلغ عشرا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ بچہ جب سات سال کا ہوجائے تو اسے نماز کا حکم دیا جائے گا اور دس سال کا ہونے پر اسے نماز چھوڑنے کی وجہ سے مارا جائے گا۔
حدیث نمبر: 3529
٣٥٢٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي فزارة عن ميمون بن مهران قال: يؤمر بها إذا بلغ حلمه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون بن مہران فرماتے ہیں کہ بچہ جب بالغ ہوجائے تو اسے نماز کا حکم دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 3530
٣٥٣٠ - [حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن أبي إسحاق قال: كان يعلّم الصبي (الصلاة) (١) ما بين سبع سنين إلى عشر سنين] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق بچے کو نماز اس وقت سکھایا کرتے تھے جب اس کی عمر سات سال سے دس سال کے درمیان ہوتی۔
حدیث نمبر: 3531
٣٥٣١ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه قال: كان علي بن الحسين يأمر الصبيان أن يصلوا الظهر والعصر جميعا والمغرب والعشاء جميعا، فيقال: يصلون الصلاة لغير وقتها، فيقول: هذا خير من أن يناموا عنها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین بچوں کو حکم دیتے تھے کہ ظہر اور عصر کی نماز کو اکٹھاپڑھیں اور مغرب و عشاء کی نماز اکٹھا پڑھ لیں۔ کسی نے ان سے کہا کہ اس طرح تو وہ بغیر وقت کے نماز پڑھیں گے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین نے فرمایا کہ یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ نماز پڑھے بغیر سو جائیں۔
حدیث نمبر: 3532
٣٥٣٢ - حدثنا حفص عن أشعث عن ابن سيرين قال: يعلِّم الصبي الصلاة إذا عرف يمينه من شماله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ بچے کو نماز اس وقت سکھائی جائے گی جب وہ دائیں اور بائیں کی تمیز کرنے لگے۔
حدیث نمبر: 3533
٣٥٣٣ - حدثنا حفص عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر مثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بھی یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 3534
٣٥٣٤ - (حدثنا) (١) وكيع قال: (حدثنا) (٢) الأعمش عن عمارة (عن) (٣) أبي الأحوص قال: قال عبد اللَّه: حافظوا على أبنائكم (على) (٤) الصلاة (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ بچوں کو نماز کا عادی بناؤ۔