حدیث نمبر: 3513
٣٥١٣ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) عباد بن العوام عن أشعث عن جهم ابن أبي سبرة: أن الزبير بن العوام (كان) (٢) يقعد خلفه رجل يحفظ (عليه) (٣) صلاته (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جہم بن ابی سبرہ کہتے ہیں کہ حضرت زبیر بن عوام اپنے پیچھے ایک آدمی کو بٹھاتے تھے جوان کی نماز کا خیال رکھتا تھا۔
حدیث نمبر: 3514
٣٥١٤ - حدثنا عفان قال: نا أبو هلال قال: (حدثنا) (١) محمد بن سيرين قال: كان عمر بن الخطاب يخاف النسيان، قال: فكان إذا صلى وَكَّل رجلا فيلحظ إليه، فإن رآه قام قام وإن رآه قعد قعد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن سیرین کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو بھولنے کا خوف تھا، لہٰذا جب وہ نماز پڑھتے تو ایک آدمی کے ذمے لگا دیتے کہ وہ آپ کی نماز کا دھیان رکھتا، پس اگر اسے کھڑا دیکھتے تو کھڑے ہو جاتے اور اگر اسے بیٹھا ہوا دیکھتے تو بیٹھ جاتے۔
حدیث نمبر: 3515
٣٥١٥ - حدثنا وكيع عن شريك عن الركين قال: دخلت على أسماء وهي تصلي وهي عجوز وامرأة تقول لها: اركعي واسجدي (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رکین فرماتے ہیں کہ میں حضرت اسماء کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ بوڑھی تھیں اور نماز پڑھ رہی تھیں، ایک عورت ان سے کہہ رہی تھی ” رکوع کیجئے، سجدہ کیجئے “