کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب تم مسجد میں داخل ہو تو دورکعات پڑھ لو
حدیث نمبر: 3454
٣٤٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) يحيى بن سعيد القطان عن ابن عجلان عن عامر بن عبد اللَّه (بن) (٢) الزبير عن عمرو بن سليم عن أبي قتادة: أن النبي ﷺ قال: "إِذَا دَخَلْتَ الْمَسْجِدَ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ تَجْلسَ" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قتادہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم مسجد میں داخل ہو تو بیٹھنے سے پہلے دو رکعات نماز پڑھ لو۔
حدیث نمبر: 3455
٣٤٥٥ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن عبد الأعلى بن الحكم عن خارجة ابن الصلت البرجمي عن عبد اللَّه قال: كان يقول: من اقتراب أو من أشراط الساعة: أن تتخذ المساجد طرقا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ قیامت کی علامات میں سے ہے کہ مسجدوں کو راستہ بنالیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 3456
٣٤٥٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن عمرو عن أبي عمرو بن حماس عن مالك بن أوس بن الحدثان (النصري) (١) عن أبي ذر: أنه دخل المسجد فأتى ⦗٢٤٧⦘ (سارية) (٢) فصلى عندها ركعتين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک بن اوس کہتے ہیں کہ حضرت ابو ذرمسجد میں داخل ہوئے اور ایک ستون کے پاس دورکعات نماز ادا فرمائی۔
حدیث نمبر: 3457
٣٤٥٧ - حدثنا أبو خالد عن محمد بن إسحاق عن أبي بكر (بن) (١) عمرو بن حزم عن عمرو بن سليم عن أبي قتادة: أن النبي ﷺ قال: "أَعْطُوا الْمَسَاجِدَ حَقَّهَا"، قيل: وما حقها؟ قال: "رَكْعَتَانِ قَبْلَ أَنْ تَجْلسَ" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قتادہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مسجدوں کو ان کا حق ادا کرو۔ کسی نے پوچھا ان کا حق کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بیٹھنے سے پہلے دو رکعات نماز پڑھنا۔
حدیث نمبر: 3458
٣٤٥٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن المسعودي عن أبي (عمر) (١) عن عبيد بن الخشخاش عن أبي ذر قال: دخلت على رسول اللَّه ﷺ وهو في المسجد فقال لي: "يا أَبَا ذَر صَلَّيْتَ؟ " قلت: لا، قال: "فَقُمْ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر غفاری فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ مسجد میں تھے، آپ نے مجھ سے فرمایا کہ اے ابو ذر ! کیا تم نے نماز پڑھ لی ؟ میں نے عرض کیا نہیں۔ آپ نے فرمایا کہ اٹھو اور دو رکعات نماز پڑھو۔
حدیث نمبر: 3459
٣٤٥٩ - حدثنا أبو أسامة عن عبيد اللَّه بن عمر عن المقبري عن عمر بن (أبي بكر ابن) (١) عبد الرحمن بن الحارث بن هشام عن أبيه عن عمار بن ياسر: أنه دخل المسجد فصلى ركعتين خفيفتين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمار بن یاسر مسجد میں داخل ہوئے اور دو ہلکی رکعتیں ادا کیں۔
حدیث نمبر: 3460
٣٤٦٠ - حدثنا عباد (عن) (١) عبد الملك عن عطاء في الرجل يدخل المسجد يصلي فيه كلما مر قال: يصلي ركعتين، ثم يمر فيه سائر يومه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ کیا آدمی جب بھی مسجد میں سے گذرے دو رکعات نماز ادا کرے ؟ آپ نے فرمایا نہیں، ایک مرتبہ دو رکعات پڑھ لے پھر اس کے بعد سارا دن گذرتا رہے۔
حدیث نمبر: 3461
٣٤٦١ - حدثنا حرمي بن عمارة عن أبي (خلدة) (١) قال: رأيت عكرمة دخل المسجد فصلي فيه ركعتين، وقال: هذا حق (المسجد) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو خلدہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ کو دیکھا کہ وہ مسجد میں د اخل ہوئے اور انہوں نے دو رکعات نماز ادا کی۔ پھر فرمایا کہ یہ مسجد کا حق ہے۔
حدیث نمبر: 3462
٣٤٦٢ - حدثنا محمد بن بشر قال: (ثنا) (١) مسعر عن محارب بن دثار عن جابر بن عبد اللَّه قال: أتيت رسول اللَّه ﷺ وهو في المسجد فقال: "صَلِّ رَكْعَتَيْنِ" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں مسجد میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا کہ دورکعات نماز پڑھ لو۔