کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: آدمی مسجد میں داخل ہوتے ہوئے اور مسجد سے نکلتے ہوئے کیا کہے؟
حدیث نمبر: 3447
٣٤٤٧ - حدثنا (١) ابن علية وأبو معاوية عن ليث عن عبد اللَّه بن الحسن عن أمه ⦗٢٤٤⦘ (عن) (٢) فاطمة (بنت) (٣) رسول اللَّه ﷺ قالت: كان رسول اللَّه ﷺ إذا دخل المسجد (يقول) (٤): "بِسْمِ اللَّهِ، وَالسَّلَامُ (٥) عَلَى رَسُولِ اللَّهِ، الَّلهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي، وَافْتَحْ لِي أَبوَابَ رَحْمَتِكَ. وإِذا خرج قال: بِسْمِ اللَّهِ، وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ اغْفرْ لِي ذُنُوبي، وَافْتَحْ لِي أبْوَابَ فَضْلِكَ" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ الفاظ کہا کرتے تھے : اللہ کے نام سے اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سلامتی ہو، اے اللہ ! میرے گناہوں کو معاف فرما اور میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ جب آپ مسجد سے باہر نکلتے تو یہ کلمات کہا کرتے تھے : اللہ کے نام سے، اللہ کے رسول پر سلامتی ہو، اے اللہ ! میرے گناہوں کو معاف فرما اور میرے لئے اپنے فضل کے دروازے کھول دے۔
حدیث نمبر: 3448
٣٤٤٨ - حدثنا وكيع عن عبد اللَّه بن سعيد عن عمرو بن (أبي) (١) عمرو المديني عن المطلب بن (عبد اللَّه) (٢) (بن) (٣) حنطب: أن النبي ﷺ كان إذا دخل المسجد قال: "اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أبْوَابَ رَحْمَتِكَ، وَيَسِّرْ لِي أبْوَابَ رِزْقِكَ" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مطلب بن عبد اللہ بن حنطب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ کلمات کہتے تھے : اے اللہ ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے اور میرے لئے اپنے رزق کے دروازوں کو کشادہ فرما۔
حدیث نمبر: 3449
٣٤٤٩ - حدثنا أبو معاوية عن عبد الرحمن بن إسحاق عن النعمان بن سعد عن علي قال: (كان) (١) إذا دخل المسجد قال: "اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي، وَافْتَحْ لِي أبْوَابَ رَحْمَتِكَ". وإذا خرج قال: "اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي، وَافْتَح لِي أَبْوابَ فَضْلِكْ" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن سعد کہتے ہیں کہ حضرت علیجب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ کہا کرتے تھے : اے اللہ ! میرے گناہوں کو معاف فرما اور میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ اور جب مسجد سے باہر جاتے تو یہ کہا کرتے تھے : اے اللہ ! میرے گناہوں کو معاف فرما اور میرے لئے اپنے فضل کے دروازے کھول دے۔
حدیث نمبر: 3450
٣٤٥٠ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن سعيد بن (أبي) (١) سعيد عن أبي هريرة قال: قال لي كعب بن عجرة إذا دخلت المسجد فسلم على النبي ﷺ وقل: اللهم افتح لي أبواب رحمتك، وإذا خرجتما فسلم على النبي ﷺ وقل: اللهم احفظني من الشيطان (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب بن عجرہ نے مجھ سے فرمایا کہ جب تم مسجد میں داخل ہو تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام بھیجو پھر یہ کہو : اے اللہ ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ اور جب مسجد سے باہر نکلو تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام بھیجو اور یہ کلمات کہو : اے اللہ ! شیطان سے میری حفاظت فرما۔
حدیث نمبر: 3451
٣٤٥١ - حدثنا أبو عامر العقدي عن علي بن المبارك عن يحيى بن أبي كثير عن محمد بن عبد الرحمن: أن عبد اللَّه بن سلام كان إذا دخل المسجد سلم على النبي ﷺ وقال: اللهم افتح لي أبواب رحمتك. وإذا خرج سلم على النبي ﷺ وتعوذ من الشيطان (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن سلام جب مسجد میں داخل ہوتے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام بھیجتے اور یہ کہتے : اے اللہ ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ اور جب مسجد سے باہر نکلتے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام بھیجتے اور شیطان سے پناہ مانگا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3452
٣٤٥٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن (سعيد) (١) بن (ذي) (٢) حدان (٣) عن علقمة: أنه كان إذا دخل المسجد قال: السلام عليك أيها النبي ورحمة اللَّه وبركاته صلى اللَّه وملائكته على محمد (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن ذی حدان کہتے ہیں کہ حضرت علقمہ جب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ کہتے : اے نبی ! آپ پر سلامتی، اللہ کی رحمت اور برکت نازل ہو۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجیں۔
حدیث نمبر: 3453
٣٤٥٣ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (إبراهيم) (١): كان إذا دخل المسجد ⦗٢٤٦⦘ قال: بسم (اللَّه) (٢) و (السلام) (٣) على رسول اللَّه، وإذا (دخل) (٤) بيتا ليس فيه أحد قال: السلام عليكم (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ ابراہیم جب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ کہتے : اللہ کے نام کے ساتھ، اللہ کے رسول پر سلامتی ہو۔ اور جب گھر میں داخل ہوتے جس میں کوئی نہ ہوتا اور السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ کہا کرتے تھے۔