حدیث نمبر: 3396
٣٣٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) وكيع عن العمري عن نافع عن ابن عمر قال: الشفق الحمرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ شفق سرخی کا نام ہے۔
حدیث نمبر: 3397
٣٣٩٧ - حدثنا ابن نمير ووكيع عن (ثور) (١) عن مكحول قال: كان عبادة بن الصامت وشداد بن أوس يصليان العشاء الآخرة إذا غابت الحمرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت عبادہ بن صامت اور حضرت شداد بن اوس عشاء کی نماز سرخی غائب ہونے کے بعد پڑھ لیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3398
٣٣٩٨ - حدثنا محمد بن عبيد عن العوام بن (حوشب) (١) قال: قلت لمجاهد: الشفق، قال: لا (تقل) (٢) الشفق؛ إن الشفق من الشمس، ولكن قل: حمرة الأفق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عوام بن حوشب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کے سامنے شفق کا نام لیا، انہوں نے فرمایا کہ شفق نہ کہو، شفق تو سورج کا ہوتا ہے، تم اسے افق کی سرخی کہو۔
حدیث نمبر: 3399
٣٣٩٩ - حدثنا يحيى بن أبي (بكير) (١) قال: (أخبرنا) (٢) فضيل بن مرزوق قال: سألت جابر الجعفي عن هذه الآية: ﴿حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ﴾ [البقرة: ١٨٧]، فقال: قال سعيد بن جبير: فهو حمرة الأفق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فضیل بن مرزوق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر جعفی سے اس آیت کے بارے میں پوچھا { حَتَّی یَتَبَیَّنَ لَکُمُ الْخَیْطُ الأَبْیَضُ مِنَ الْخَیْطِ الأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ } تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت سعید بن جبیر فرماتے تھے کہ اس سے مراد افق کی سرخی ہے۔