کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جو حضرات احرام کی طرح چادر لے کر نماز پڑھتے ہیں
حدیث نمبر: 3239
٣٢٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن خالد قال: رأيت أبا قلابة وعليه جبة وملحفة غسيلة وهو يصلي مضطبعا قد أخرج يده (اليمنى) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ کو دیکھا کہ ان پر ایک جبہ تھا اور ایک دھلا ہوا کپڑا تھا، انہوں نے چادر کو احرام کی طرح لیا ہوا تھا اور دایاں ہاتھ اس سے باہر نکال رکھا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 3239
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3239، ترقيم محمد عوامة 3225)
حدیث نمبر: 3240
٣٢٤٠ - حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: قيل للحسن إنهم يقولون يكره أن يصلي الرجل وقد أخرج يده من تحت نحره، فقال الحسن: لو وَكَل اللَّه دينه إلى هؤلاء (لضيقوا) (١) على عباده.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حسن سے سوال کیا گیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ نمازی کے لئے مکروہ ہے کہ وہ اپنے ہاتھ کو گردن کے نیچے سے باہر نکالے۔ حسن نے فرمایا کہ اگر اللہ تعالیٰ دین ان لوگوں کے حوالے کردیتا تو وہ اس کے بندوں کے لئے تنگیاں پیدا کردیتے !
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 3240
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3240، ترقيم محمد عوامة 3226)
حدیث نمبر: 3241
٣٢٤١ - حدثنا ابن علية عن الجريري عن (حيان) (١) بن (عمير) (٢) قال: كنت مع قيس بن عباد فرأى رجلا يصلي قد أخرج يده من عند نحره فقال: اذهب إلى (صاحبك) (٣) (فقل) (٤) له فليضع يده من مكان يد المغلول، فأتيته فقلت له: إن ⦗١٩١⦘ قيسا يقول: ضع يدك من مكان يد المغلول، قال: فوضعها (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حیان بن عمیر کہتے ہیں کہ میں قیس بن عباد کے ساتھ تھا۔ انہوں نے ایک آدمی کو دیکھا جو ہاتھ گردن کے نیچے سے نکال کر نماز پڑھ رہا تھا۔ آپ نے فرمایا اپنے اس ساتھی کے پاس جاؤ اور اس سے کہو کہ بیڑی لگے ہاتھ کی جگہ سے اپنا ہاتھ ہٹا لو۔ میں اس کے پاس گیا اور میں نے اس سے کہا کہ حضرت قیس کہہ رہے ہیں کہ بیڑی کی جگہ سے اپنا ہاتھ ہٹا لو۔ چناچہ اس نے ہاتھ وہاں سے ہٹا لیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 3241
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3241، ترقيم محمد عوامة 3227)
حدیث نمبر: 3242
٣٢٤٢ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا محمد بن مسلم عن إبراهيم بن ميسرة عن طاوس قال: لقد رأيته يصلي ضابعا بردائه من تحت عضده.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن میسرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاوس کو دیکھا کہ وہ اس طرح نماز پڑھ رہے تھے کہ انہوں نے اپنی چادر کو اپنے شانے کے نیچے سے گذار رکھا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 3242
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3242، ترقيم محمد عوامة 3228)