حدیث نمبر: 3237
٣٢٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو بكر بن عياش عن عبد العزيز بن رفيع عن مجاهد قال: لا تصل في ثوب واحد إلا أن لا تجد غيره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر تمہارے پا س ایک سے زیادہ کپڑے ہوں تو ایک کپڑے میں نماز نہ پڑھو۔
حدیث نمبر: 3238
٣٢٣٨ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سليمان بن (قرم) (١) عن أبي فزارة عن أبي (زيد) (٢) عن ابن مسعود قال: لا (يصلين) (٣) في ثوب (واحد) (٤) وإن كان أوسع مما بين السماء والأرض (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ ایک کپڑے میں نماز نہ پڑھو خواہ وہ زمین و آسمان کے برابر ہی کشادہ کیوں نہ ہو۔