کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک کپڑا ہو تو اسے بطور تہبند کے استعمال کرلے
حدیث نمبر: 3229
٣٢٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر الزهري عن سالم عن ابن عمر: أن عمر بن الخطاب رأى رجلا يصلي ملتحفا فقال: لا تشبهوا باليهود من لم يجد منكم إلا ثوبا واحدا فليتزر به (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک آدمی کو دیکھا جس کے پاس ایک کپڑا تھا اور وہ اسے جسم پر لپیٹ کر نماز پڑھ رہا تھا۔ آپ نے فرمایا کہ یہودیوں کی مشابہت اختیار نہ کرو۔ جس کے پاس صرف ایک کپڑا ہو وہ اسے بطور ازار باندھ لے۔
حدیث نمبر: 3230
٣٢٣٠ - حدثنا شريك عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن جابر قال: رأيته يصلي في ثوب (واحد) (١) مؤتزرا به (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن محمد بن عقیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر کو دیکھا کہ انہوں نے ایک کپڑے میں اس طرح نماز پڑھی کہ اسے بطور ازار کے باندھا ہوا تھا۔
حدیث نمبر: 3231
٣٢٣١ - حدثنا مروان بن معاوية عن إبراهيم بن أبي عطاء قال: سمعت عبد الرحمن بن أبي (نعم) (١) يقول: إن أبا سعيد سئل عن الصلاة في الثوب (الواحد) (٢) فقال: يتزر به كما يتزر (للصراع) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی نعم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سعید سے ایک کپڑے میں نماز کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اسے اس طرح تہبند کے طور پر باندھ لے جس طرح کشتی کے لئے تہبند باندھا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 3232
٣٢٣٢ - حدثنا غندر عن شعبة قال: سمعت حيان البارقي قال: سمعت ابن عمر يقول: (لو) (١) لم أجد إلا ثوبا واحدا كنت أتزر به أحب إلي من أن أتوشح به توشح اليهود (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر میرے پاس ایک کپڑا ہو تو میرے نزدیک اسے بطور ازار کے استعمال کرنا یہودیوں کی طرح بغل کے نیچے سے نکال کر کندھے پر ڈالنے سے زیادہ پسندیدہ ہوگا۔
حدیث نمبر: 3233
٣٢٣٣ - حدثنا أزهر عن ابن عون عن محمد قال: إذا أراد الرجل أن يصلي فلم يكن له إلا ثوب واحد اتزر به.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ جب آدمی کے پاس نماز کے لئے ایک ہی کپڑا ہو تو اسے بطور ازار کے باندھ لے۔
حدیث نمبر: 3234
٣٢٣٤ - حدثنا أبو أسامة (عن نافع بن عمر) (١) قال: صلى بنا عبد اللَّه بن أبي مليكة في ثوب واحد قد رفعه إلى صدره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع بن عمر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن ابی ملیکہ نے ہمیں ایک کپڑے میں اس طرح نماز پڑھائی کہ اسے اپنے سینے تک اٹھا رکھا تھا۔
حدیث نمبر: 3235
٣٢٣٥ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) نافع (٢) بن عمر عن ابن أبي مليكة: أن النبي ﷺ صلى بالعرج في ثوب واحد رفعه إلى صدره (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقام عرج میں ایک کپڑے میں نماز پڑھی جسے سینے تک اٹھا رکھا تھا۔
حدیث نمبر: 3236
٣٢٣٦ - حدثنا وكيع عن فضيل بن غزوان عن عبد اللَّه بن واقد قال: صليت إلى جنب عبد اللَّه بن عمر وأنا متوشح فأمرني بالأزرة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن واقد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ ایک کپڑے میں نماز ادا کی، وہ کپڑا میں نے کندھوں پر ڈالا ہوا تھا انہوں نے فرمایا کہ اسے بطور تہبند کے باندھ لو۔