حدیث نمبر: 3186
٣١٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم التيمي عن أبيه عن أبي ذر قال: من بنى للَّه مسجدا ولو مثل مفحص قطاة بني (١) له ⦗١٧٨⦘ بيت في الجنة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ جو شخص اللہ کے لئے مسجد بنائے، خواہ وہ پرندے کے گھونسلے کے برابر ہی کیوں نہ ہو، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنائیں گے۔
حدیث نمبر: 3187
٣١٨٧ - [حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا يزيد بن عبد العريز عن الأعمش عن إبراهيم التيمى عن أبيه عن أبي ذر عن النبي ﷺ قال: "مَنْ بَنَى للَّه مَسْجِدًا وَلَوْ مِفْحَصَ قَطَاةِ بَنَى اللَّهُ لهُ بَيْتًا في الجنة" (١)] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص اللہ کے لئے مسجد بنائے، خواہ وہ پرندے کے گھونسلے کے برابر ہی کیوں نہ ہو، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنائیں گے۔
حدیث نمبر: 3188
٣١٨٨ - حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا ليث بن سعد عن يزيد بن عبد اللَّه ابن أسامة عن الوليد بن أبي الوليد عن عثمان بن عبد اللَّه بن سراقة عن (عمر) (١) ابن الخطاب أنه قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "مَنْ بَنَى مَسْجدًا يُذْكَرُ فيه (اسمُ) (٢) اللَّه بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الجنَّةِ" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن خطاب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص ایسی مسجد بنائے جس میں اللہ تعالیٰ کا نام لیا جاتا ہو اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنائیں گے۔
حدیث نمبر: 3189
٣١٨٩ - حدثنا شبابة قال: حدثنا شعبة عن جابر عن عمار عن سعيد بن جبير عن ابن عباس عن النبي ﷺ قال: "مَنْ بَنَى مَسْجِدًا (مِفْحَصَ) (١) قَطَاةٍ بَنَى اللَّهُ ⦗١٧٩⦘ لَهُ بَيْتًا في الجنَّة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص کوئی مسجد بنائے، خواہ وہ پرندے کے گھونسلے کے برابر ہی کیوں نہ ہو، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنائیں گے۔
حدیث نمبر: 3190
٣١٩٠ - قال أبو بكر: وجدت في كتاب أبي (عن) (١) (عبد) (٢) الحميد بن جعفر عن أبيه عن (محمود) (٣) بن لبيد عن عثمان عن النبي ﷺ قال: "مَنْ بَنَى مَسْجِدًا وَلَوْ مِفْحَصَ قَطَاةٍ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا في الجَنَّةِ" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص کوئی مسجد بنائے، خواہ وہ پرندے کے گھونسلے کے برابر ہی کیوں نہ ہو، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنائیں گے۔
حدیث نمبر: 3191
٣١٩١ - حدثنا وكيع قال: حدثنا كثير بن عبد الرحمن عن عطاء عن عائشة قالت: (قال) (١): "من بنى (للَّه) (٢) مسجدًا بنى اللَّه له بيتًا (في الجنة) " (٣)، قيل: وهذه المساجد التي في طريق مكة (قالت) (٤): وهذه المساجد التي في طريق مكة (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو اللہ کے لئے مسجد بنائے گا اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنائیں گے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کسی نے پوچھا کہ مکہ کے راستے میں بنی ہوئی ان مسجدوں کا بھی یہی اج رہے ؟ فرمایا کہ ہاں مکہ کے راستے میں بنی ان مسجدوں کا بھی یہی اجر ہے۔