حدیث نمبر: 3147
٣١٤٧ - حدثنا أبو بكر بن عياش (عن أبي إسحاق) (١) عن الوليد (البجلي) (٢) قال: قال عبد اللَّه: عليكم بحد الصلاة: التكبيرة الأولى (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا للہ فرماتے ہیں کہ تم پر نماز کی حد یعنی تکبیر اولیٰ کا اہتمام ضروری ہے۔
حدیث نمبر: 3148
٣١٤٨ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن عمران بن مسلم عن خيثمة قال: بكر الصلاة: التكبيرة الأولى] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ نماز کی ابتداء تکبیرِ اولیٰ سے ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 3149
٣١٤٩ - حدثنا أبو أسامة عن أبي فروة يزيد بن سنان قال: حدثنا أبو (عبيد) (١) الحاجب قال: سمعت (شيخا) (٢) في المسجد الحرام يقول: قال (أبو الدرداء) (٣): قال رسول اللَّه ﷺ: "إِنَّ لِكُلِّ شَيء أنَفُةُ، وإِنَّ أَنَفَة الصَّلاة: التَّكبْيَرةُ الأولى فَحَافِظُوا عَلَيْها" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الدرداء سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہر چیز کی ایک ابتداء ہوتی ہے اور نماز کی ابتداء تکبیرِ اولیٰ ہے، سو تم اس کی پابندی کرو۔ ابو عبید کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث رجاء بن حیوہ کو سنائی تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت ام الدرداء نے حضرت ابوالدرداء کے حوالے سے مجھ سے یونہی بیان کیا تھا۔
حدیث نمبر: 3150
٣١٥٠ - قال أبو عبيد: فحدثت به رجاء بن حيوة فقال: حدثتنيه أم الدرداء (عن أبي الدرداء) (١) (٢).