حدیث نمبر: 3011
٣٠١١ - حدثنا أبو بكر قال: نا (حسين) (١) بن علي عن الحسن بن الحر عن القاسم بن مخيمرة قال: أخذ علقمة بيدي فقال: أخذ عبد اللَّه بيدي فقال: أخذ رسول اللَّه ﷺ بيدي (يعلمني) (٢) (التشهد) (٣): "التحيات للَّه والصلوات والطيبات، السلام عليك أيها النبي ورحمة اللَّه وبركاته، السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين، أشهد أن لا اله إلا اللَّه وأشهد أن محمدا عبده ورسوله" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن مخیمرہ کہتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے ایک مرتبہ میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا کہ حضرت عبد اللہ نے میرا ہاتھ پکڑا تھا اور فرمایا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے تشہد کے یہ کلمات سکھائے : تمام زبانی عبادتیں، بدنی عبادتیں اور مالی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں۔ اے نبی آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت و برکت آپ پر نازل ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔
حدیث نمبر: 3012
٣٠١٢ - حدثنا وكيع قال: نا الأعمش عن أبي وائل عن عبد اللَّه قال: كنا نصلي خلف النبي ﷺ (فنقول) (١): السلام على اللَّه قبل عباده، السلام على جبريل، السلام على ميكائيل، السلام على فلان وفلان، فلما قضى رسول اللَّه ﷺ قال: "إن اللَّه هو السلام فإذا جلس أحدكم في صلاته فليقل: التحيات للَّه والصلوات (٢) والطيبات، السلام عليك أيها النبي ورحمة اللَّه وبركاته، السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين، أشهد أن لا إله إلا اللَّه وأشهد أن محمدا عبده ورسوله"، ثم يتخير (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا للہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے اور یہ کہا کرتے تھے : اللہ کے بندوں سے پہلے اللہ پر سلامتی ہو، جبریل پر سلامتی ہو، میکائیل پر سلامتی ہو، فلاں اور فلاں پر سلامتی ہو۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز کو مکمل کرلیا تو فرمایا اللہ تعالیٰ سلام ہے، جب تم میں سے کوئی نماز میں بیٹھے تو یہ کہا کرے : تمام زبانی عبادتیں، بدنی عبادتیں اور مالی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں۔ اے نبی آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت و برکت آپ پر نازل ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔
حدیث نمبر: 3013
٣٠١٣ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عبد اللَّه مثل حديث أبي وائل عن عبد اللَّه عن النبي ﷺ في التشهد (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 3014
٣٠١٤ - حدثنا هشيم قال: أنا حصين بن عبد الرحمن ومغيرة والأعمش عن أبي وائل عن عبد اللَّه قال: كنا إذا جلسنا خلف رسول اللَّه ﷺ في الصلاة نقول: السلام على اللَّه، السلام على جبرائيل، السلام على ميكائيل، السلام على فلان، (السلام على فلان) (١)، قال: (فالتفت) (٢) إلينا النبي ﷺ فقال: "إن اللَّه هو السلام فقولوا: التحيات للَّه (والصلوات والطيبات) (٣)، السلام عليك أيها النبي ورحمة اللَّه وبركاته، السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين، أشهد أن لا إله إلا اللَّه ⦗١٤٠⦘ (وأشهد) (٤) أن محمدا عبده ورسوله، فإنكم إذا فعلتم ذلك فقد سلمتم على كل عبد صالح في السماوات والأرض" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا للہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز میں جب بیٹھا کرتے تھے تو یہ کہا کرتے تھے : اللہ پر سلامتی ہو، جبریل پر سلامتی ہو، میکائیل پر سلامتی ہو، فلاں اور فلاں پر سلامتی ہو۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا اللہ تعالیٰ سلام ہے، جب تم میں سے کوئی نماز میں بیٹھے تو یہ کہا کرے : تمام زبانی عبادتیں، بدنی عبادتیں اور مالی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں۔ اے نبی آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت و برکت آپ پر نازل ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ جب تم نے ایسا کرلیا تو زمین و آسمان میں موجود ہر نیک بندے کو سلام کرلیا۔
حدیث نمبر: 3015
٣٠١٥ - حدثنا أبو نعيم قال: حدثنا سيف بن أبي سليمان قال: سمعت مجاهدا يقول: حدثني عبد اللَّه بن (سخبرة) (١) قال: سمعت ابن مسعود يقول: علمني رسول اللَّه ﷺ التشهد، كفيَّ بين كفيه، كما يعلمني السورة من القرآن: "التحيات للَّه والصلوات (و) (٢) الطيبات، السلام عليك أيها النبي ورحمة اللَّه وبركاته، السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين، أشهد أن لا اله إلا اللَّه وأشهد أن محمدا عبده (ورسوله) (٣) "، وهو بين ظهرانينا فلما قبض قلنا: السلام على النبي (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے تشہد سکھائی، اس حال میں کہ میرا ہاتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں تھا، آپ نے مجھے تشہد کے کلمات اس طرح سکھائے جس طرح آپ ہمیں قرآن مجید کی کوئی سور ت سکھاتے تھے۔ وہ کلمات یہ تھے : تمام زبانی عبادتیں، بدنی عبادتیں اور مالی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں۔ اے نبی آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت و برکت آپ پر نازل ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ یہ کلمات اس وقت تک تھے جب تک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا میں تھے جب آپ نے پردہ فرما لیا تو پھر ہم السَّلاَمُ عَلَیْک أَیُّہَا النَّبِیُّ کے بجائے السَّلاَمُ عَلَی النَّبِیُّ کہا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3016
٣٠١٦ - حدثنا ابن فضيل عن خصيف عن أبي عبيدة عن عبد اللَّه قال: علمني رسول اللَّه ﷺ التشهد: "التحيات للَّه والصلوات والطيبات، السلام عليك أيها النبي ورحمة اللَّه وبركاته، السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين، أشهد أن لا اله إلا اللَّه وأشهد أن محمدا عبده ورسوله" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں تشہد کے یہ کلمات سکھائے : تمام زبانی عبادتیں، بدنی عبادتیں اور مالی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں۔ اے نبی آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت و برکت آپ پر نازل ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔
حدیث نمبر: 3017
٣٠١٧ - حدثنا أبو أسامة عن (سعيد) (١) قال: حدثني قتادة عن يونس بن جبير عن حطان بن عبد اللَّه عن أبي موسى عن النبي ﷺ قال: "إذا كان عند القعدة ⦗١٤١⦘ (فليكن) (٢) من قول أحدكم: (التحيات للَّه) (٣) الطيبات الصلوات للَّه، السلام عليك أيها النبي ورحمة اللَّه (وبركاته) (٤)، السلام علينا وعلى عباد اللَّه (الصالحين) (٥)، أشهد أن لا إله إلا اللَّه وأشهد أن محمدا عبده ورسوله" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی قعدہ میں بیٹھے تو یہ کہے : تمام زبانی عبادتیں، بدنی عبادتیں اور مالی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں۔ اے نبی آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت و برکت آپ پر نازل ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔
حدیث نمبر: 3018
٣٠١٨ - [حدثنا أبو خالد الأحمر عن أيمن عن أبي الزبير عن جابر: أن النبي ﷺ كان يقول: "بسم اللَّه وباللَّه، التحيات للَّه، والصلوات للَّه، السلام عليك أيها النبي ورحمة اللَّه وبركاته، السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين، أشهد أن لا إله إلا اللَّه (وأشهد أن محمدا عبده ورسوله) (١)] (٢)، أسأل اللَّه الجنة، وأعوذ باللَّه من النار" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے : اللہ کے نام کے ساتھ، اللہ کے ساتھ، تمام زبانی عبادتیں اور بدنی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں۔ اے نبی آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت و برکت آپ پر نازل ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ میں اللہ تعالیٰ سے جنت کا سوا ل کرتاہوں اور جہنم سے پناہ مانگتا ہوں۔
حدیث نمبر: 3019
٣٠١٩ - حدثنا الفضل بن ركين عن سفيان عن زيد العمي عن أبي الصديق الناجي عن ابن عمر: أن أبا بكر كان يعلمهم التشهد على المنبر كما يعلم (الصبيان) (١) في الكتاب: التحيات (للَّه) (٢) والصلوات والطيبات (٣)، السلام ⦗١٤٢⦘ عليك أيها النبي ورحمة اللَّه وبركاته، السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين، أشهد أن لا إله إلا اللَّه، و (أشهد) (٤) أن محمدا عبده ورسوله (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکرمنبر پر تشہد کے کلمات اس طرح سکھایا کرتے تھے جیسے بچوں کو سکھایا جاتا ہے، وہ کلمات یہ تھے : تمام زبانی عبادتیں، بدنی عبادتیں اور مالی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں۔ اے نبی آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت و برکت آپ پر نازل ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔
حدیث نمبر: 3020
٣٠٢٠ - حدثنا ابن علية عن خالد عن أبي المتوكل قال: سألنا أبا سعيد عن (التشهد) (١) فقال: التحيات الصلوات الطيبات للَّه، السلام عليك أيها النبي ورحمة اللَّه (وبركاته) (٢)، السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين، أشهد أن لا إله إلا اللَّه، وأشهد أن محمدا عبده ورسوله، فقال أبو سعيد: كنا لا نكتب شيئًا إلا القرآن والتشهد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو المتوکل کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت ابو سعید خدری سے تشہد کا طریقہ دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا تشہد کے کلمات یہ ہیں : تمام زبانی عبادتیں، بدنی عبادتیں اور مالی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں۔ اے نبی آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت و برکت آپ پر نازل ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اس کے بعد حضرت ابو سعید خدرینے فرمایا کہ ہم سوائے قرآن اور تشہد کے کچھ نہیں لکھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3021
٣٠٢١ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن عروة عن عبد الرحمن ابن عبد القاري قال: شهدت عمر بن الخطاب يعلِّم الناس (التشهد) (١) على المنبر: التحيات للَّه الزاكيات للَّه الطيبات الصلوات للَّه، السلام عليك أيها النبي ورحمة اللَّه وبركاته، السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين، أشهد أن لا إله إلا اللَّه، وأشهد أن محمدا عبده ورسوله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا لرحمن بن عبد القاری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو منبر پر تشہد سکھاتے دیکھا ہے، اس کے کلمات یہ تھے: تمام زبانی عبادتیں، تمام پاکیزہ عبادتیں، بدنی عبادتیں اور مالی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں۔ اے نبی آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت و برکت آپ پر نازل ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔
حدیث نمبر: 3022
٣٠٢٢ - حدثنا عائذ بن حبيب عن يحيى بن سعيد عن القاسم بن محمد قال: رأيت عائشة تعد بيدها تقول: التحيات الطيبات الصلوات الزاكيات للَّه، السلام على النبي ورحمة اللَّه، السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين، أشهد أن لا إله إلا اللَّه وأشهد أن محمدا عبده ورسوله، قال: ثم يدعو لنفسه بما بدا له (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن محمد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو دیکھا کہ وہ یہ کہتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے گنا کرتی تھیں : تمام زبانی عبادتیں، بدنی عبادتیں ، مالی عبادتیں اور تمام پاکیزہ عبادتیں اللہ کے لئے ہیں۔ اے نبی آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت و برکت آپ پر نازل ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ آدمی نماز میں یہ کہنے کے بعد اپنے لئے جو چاہے دعا مانگے۔
حدیث نمبر: 3023
٣٠٢٣ - حدثنا معاذ بن معاذ عن حبيب بن الشهيد قال: سئل محمد عن التشهد فقال: (التحيات) (١) الصلوات الطيبات. قال: ثم قال: كان ابن عباس يريد فيها البركات (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب بن شہید کہتے ہیں کہ محمد سے تشہد کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ تشہد کے کلمات یہ ہیں : تمام زبانی عبادتیں، بدنی عبادتیں اور مالی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں۔ پھر انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ان میں البرکات کا اضافہ کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3024
٣٠٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو أسامة عن ابن عون عن إبراهيم (قال) (١): كان علقمة يعلم أعرابيا (التشهد) (٢) فيقول (علقمة) (٣): السلام عليك أيها النبي ورحمة اللَّه وبركاته، ويقول الأعرابي: السلام عليك أيها النبي ورحمة اللَّه وبركاته (٤) ومغفرته، فيعيد الأعرابي، فقال علقمة: هكذا عُلمنا (٥).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کہتے ہیں کہ حضرت علقمہ ایک دیہاتی کو تشہد کے کلمات سکھاتے ہوئے کہہ رہے تھے : اے نبی آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت و برکت نازل ہو۔ اور دیہاتی کہہ رہا تھا کہ اے نبی ! آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت ہو اور اللہ کی برکت ہو اور اللہ کی مغفرت ہو۔ اس پر حضرت علقمہ نے فرمایا کہ ہمیں اسی طرح سکھایا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 3025
٣٠٢٥ - حدثنا أبو أسامة عن ابن عون قال: سمع إبراهيم يعلم التشهد: التحيات للَّه والطيبات والصلوات، السلام عليك أيها النبي ورحمة اللَّه وبركاته، السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين، أشهد أن لا إله إلا اللَّه وأشهد أن محمدا عبده ورسوله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم کو تشہد کے یہ کلمات سکھاتے سنا ہے : تمام زبانی عبادتیں، مالی عبادتیں اور بدنی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں۔ اے نبی آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت و برکت آپ پر نازل ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔
حدیث نمبر: 3026
٣٠٢٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد عن نافع عن ابن عمر: أنه كان (لا) (١) يقول في الركعتين: السلام عليك أيها النبي، السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما دو رکعات کے درمیان یہ کلمات نہیں کہا کرتے تھے : اے نبی آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت و برکت آپ پر نازل ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔