کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات نے نماز میں پنڈلی اور رانوں کو ملا کر کولہوں کے بل بیٹھنے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 2970
٢٩٧٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن ليث عن عطاء عن جابر وأبي سعيد: أنهما كانا يقعيان بين السجدتين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطا فرماتے ہیں کہ حضرت جابر اور حضرت ابو سعید نماز میں پنڈلی اور رانوں کو ملا کر کو لہوں کے بل بیٹھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2971
٢٩٧١ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن نافع عن ابن عمر قال: كان يقعي بين السجدتين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نماز میں پنڈلی اور رانوں کو ملا کر کو لہوں کے بل بیٹھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2972
٢٩٧٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عطية قال: رأيت العبادلة يقعون في الصلاة بين السجدتين؛ يعني: عبد اللَّه بن الزبير، وابن عمر، وابن عباس (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن زبیر، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا وہ دونوں سجدوں کے درمیان پنڈلی اور رانوں کو ملا کر کو لہوں کے بل بیٹھتے تھے۔
حدیث نمبر: 2973
٢٩٧٣ - حدثنا ابن نمير عن الأعمش قال: رأيت عطية يقعي بين السجدتين فقلت له، فقال: رأيت ابن عمر، وابن عباس، وابن الزبير يقعون بين السجدتين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطیہ کو دیکھا کہ وہ دونوں سجدوں کے درمیان پنڈلی اور رانوں کو ملا کر کو لہوں کے بل بیٹھے ہوئے تھے، میں نے اس بارے میں ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن زبیر، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا وہ دونوں سجدوں کے درمیان پنڈلی اور رانوں کو ملا کر کو لہوں کے بل بیٹھتے تھے۔
حدیث نمبر: 2974
٢٩٧٤ - حدثنا يعلى بن عبيد عن (سقيف) (١) بن (بشر) (٢) العجلي قال: رأيت طاوسا (٣) يقعي بين أربع ركعات حين يجلس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سقیف بن بشر فرماتے ہیں کہ میں حضرت طاوس کود یکھا کہ چار رکعات والی نماز کے درمیان پنڈلی اور رانوں کو ملا کر کو لہوں کے بل بیٹھے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 2975
٢٩٧٥ - حدثنا يعلى بن عبيد عن موسى الطحان قال: رأيت مجاهدا يقعي بين السجدتين.
مولانا محمد اویس سرور
موسیٰ طحان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو دونوں سجدوں کے درمیان پنڈلی اور رانوں کو ملا کر کو لہوں کے بل بیٹھے دیکھا ۔
حدیث نمبر: 2976
٢٩٧٦ - حدثنا عبيد اللَّه عن إسرائيل عن جابر عن أبي جعفِر: أنه كان يجلس على عقبيه بين السجدتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر دونوں سجدوں کے درمیان اپنے کو لہوں کے بل بیٹھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2977
٢٩٧٧ - حدثنا الثقفي عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر: أنه كان إذا جلس ثنى قدميه (١)
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب نماز میں بیٹھتے تو اپنے قدموں کو موڑ لیتے تھے۔