کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب تم سترہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھو تو اس کے قریب رہو
حدیث نمبر: 2902
٢٩٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا سفيان بن عيينة عن صفوان بن سليم عن نافع ابن جبير عن سهل بن أبي (حثمة) (١) يبلغ به قال: إذا صلى أحدكم إلى سترة فليدن منها لا يقطع الشيطان عليه صلاته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سہل بن ابی حثمہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی سترہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھے تو اس کے قریب رہے تاکہ شیطان اس کی نماز میں رخنہ نہ ڈال سکے۔
حدیث نمبر: 2903
٢٩٠٣ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن زيد بن أسلم عن عبد الرحمن بن أبي سعيد الخدري عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ إذا صلى أحدكم ﷺ يصل إلى سترة، وليدن منها، ولا يدع أحدا يمر بينه وبينها، فإن جاء أحد يمر فليقاتله فإنه شيطان" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی سترہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھے تو اس کے قریب رہے، تاکہ کوئی اس کے آگے سے نہ گذر سکے، اگر کوئی اس کے آگے سے گذرنے لگے تو اس سے جھگڑا کرے کیونکہ وہ شیطان ہے۔
حدیث نمبر: 2904
٢٩٠٤ - حدثنا ابن علية عن ليث عن المغيرة عن أبي عبيدة بن عبد اللَّه عن أبيه قال: لا تصلين وبينك وبين القبلة فجوة، تقدم إلى القبلة، أو استتر بسارية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبیدہ بن عبد اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ تم اس حالت میں نماز نہ پڑھو کہ تمہارے اور قبلے کے درمیان بہت سی خالی جگہ ہو۔ یا تو قبلے کی طرف آگے بڑھ جاؤ یا کسی ستون کا سترہ بنا لو۔
حدیث نمبر: 2905
٢٩٠٥ - حدثنا ابن (عيينة) (١) عن إسماعيل بن أمية عن مسلم بن أبي مريم عن ابن عمر قال: إذا صلى أحدكم فليصل إلى سترة، وليدن منها كي لا يمر الشيطان أمامه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھنے لگے تو کسی چیز کو اپنا سترہ بنا لے اور اس کے قریب رہے تاکہ شیطان اس کے آگے سے نہ گذرسکے۔