حدیث نمبر: 2872
٢٨٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو الأحوص سلام بن سليم (عن سماك بن حرب) (١) عن موسى بن طلحة عن أبيه قال: قال النبي ﷺ: "إذا وضع أحدكم وهو يريد أن يصلي مثل مؤخرة الرحل فليصل (ولا) (٢) يبال من مر وراء ذلك" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طلحہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھنا چاہے تو اپنے آگے کجاوے کی ٹیک کے برابر کوئی چیز رکھ لے پھر اگر اس کے آگے سے کوئی گذرے تو اس کی پرواہ نہ کرے۔
حدیث نمبر: 2873
٢٨٧٣ - حدثنا ابن علية عن يونس عن حميد بن هلال عن عبد اللَّه بن الصامت عن أبي ذر قال: قال النبي ﷺ: "إذا قام أحدكم يصلي فإنه يستره إذا كان بين يديه مثل آخرة الرحل" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھنے لگے تو اگر اس کے آگے کجاوے کی ٹیک کے برابر کوئی چیز ہو تو اس کا سترہ ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 2874
٢٨٧٤ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر: أن النبي ﷺ كان يركز الحربة يوم العيد (فيصلي) (١) إليها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید کے دن اپنے آگے لوہے کا ایک جنگی آلہ گاڑ لیتے تھے اور اس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھاتے تھے۔
حدیث نمبر: 2875
٢٨٧٥ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عون (بن) (١) أبي جحيفة عن أبيه: أن النبي ﷺ صلى إلى عنزة أو شبهها والطريق من ورائها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جحیفہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چھوٹی لاٹھی یا اس جیسی کسی چیز کی طرف منہ کرکے نماز پڑھی جبکہ اس کے آگے راستہ تھا۔
حدیث نمبر: 2876
٢٨٧٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن إسماعيل بن أمية عن مكحول قال: إنما كانت الحربة تحمل مع رسول اللَّه ﷺ (يصلي) (١) إليها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ ایک چھوٹا لوہے کا بنا جنگی ہتھیار نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ لے جایا جاتا تھا تاکہ اس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھیں۔
حدیث نمبر: 2877
٢٨٧٧ - حدثنا أبو معاوية ووكيع عن الأعمش (عن) (١) إبراهيم عن الأسود قال: رأيت عمر (يركز) (٢) (عنزة) (٣)، (ثم صلَّى) (٤) إليها، والظعن تمر بين يديه (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عمر ایک چھوٹی لاٹھی کوا پنے آگے گاڑ کر نماز پڑھتے اور گذرنے والے آپ کے آگے سے گذرتے رہتے تھے۔
حدیث نمبر: 2878
٢٨٧٨ - حدثنا وكيع عن مسعر عن الوليد بن (أبي مالك) (١) عن أبي (عبيد اللَّه) (٢) عن أبي هريرة قال: يستر المصلي في صلاته مثل مؤخرة الرحل في ⦗١٠٩⦘ (جلة) (٣) السوط (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نمازی کجاوے کی پچھلی لکڑی کے برابر اور کوڑے کی موٹائی میں کوئی چیز اپنے آگے رکھ لے تو اس کا سترہ ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 2879
٢٨٧٩ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن أبي إسحاق عن المهلب بن أبي صفرة عن رجل من أصحاب النبي ﷺ قال: قال النبي ﷺ: "إذا كان بينك ويين من يمر بين يديك مثل مؤخرة الرحل فقد سترك" (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایک صحابی روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر تمہارے اور تمہارے آگے سے گذرنے والوں کے درمیان کجاوے کی لکڑی کے برابر کوئی چیز ہو تو تمہارا سترہ ہوگیا۔
حدیث نمبر: 2880
٢٨٨٠ - حدثنا وكيع عن مسعر عن الوليد بن أبي مالك عن أبي عبيد اللَّه عن ابن عمر: أن رسول اللَّه ﷺ كانت تركز (له) (١) الحربة في (يوم) (٢) العيد فيصلي إليها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے عید کے دن آگے لوہے کا ایک جنگی آلہ گاڑ دیا جاتا تھا اور اس کی طرف منہ کرکے آپ نماز پڑھاتے تھے۔
حدیث نمبر: 2881
٢٨٨١ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن يحيى بن أبي كثير قال: رأيت أنس بن مالك في (المسجد) (١) الحرام قد نصب عصا (يصلي) (٢) إليها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو کثیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ مسجد حرام میں اپنے آگے ایک لاٹھی گاڑ کر نماز ادا کررہے تھے۔
حدیث نمبر: 2882
٢٨٨٢ - حدثنا جرير عن مغيرة قال: كان الربيع بن (خثيم) (١) إذا اشتد عليه الحر ركز رمحه في داره ثم صلى إليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ حضرت ربیع بن خثیم کا معمول یہ تھا کہ جب کبھی گرمی زیادہ ہوجاتی تو اپنے گھر میں ایک نیزہ گاڑ کر اس کی طرف رخ کرکے نماز ادا کرتے۔
حدیث نمبر: 2883
٢٨٨٣ - حدثنا ابن علية عن شعيب بن (الحبحاب) (١) عن أبي العالية قال: يستر المصلي ما وراء حرف (العلم) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ نمازی جھنڈے کے ڈنڈے سے بڑی چیز سے سترہ کرے گا۔
حدیث نمبر: 2884
٢٨٨٤ - حدثنا حفص بن غياث عن مسعر عن معدان عن سعيد بن (جبير) (١) قال: إذا صليت في فضاء من الأرض فألق (سوطك) (٢) حتى (تصلي) (٣) إليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جب تم کھلی جگہ نماز پڑھو تو اپنا کوڑا سامنے رکھ کر نماز پڑھو۔
حدیث نمبر: 2885
٢٨٨٥ - حدثنا معن بن عيسى عن ثابت بن (قيس) (١) أبي الغصن قال: رأيت نافع بن جبير يصلي إلى السوط في السفر وإلى العصا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت بن قیس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع بن جبیر کو دیکھا کہ وہ سفر میں کوڑے یا لاٹھی کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 2886
٢٨٨٦ - حدثنا عبد الأعلى عن برد عن مكحول قال: يستر الرجل في (صلاته) (١) مثل آخرة الرحل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ نمازی نماز میں کجاوے کی لکڑی کی طرف رخ کرکے نماز پڑھے گا۔
حدیث نمبر: 2887
٢٨٨٧ - حدثنا معتمر عن (سلم) (١) عن الحسن وقتادة قالا: (يستره) (٢) مثل آخرة الرحل إذا كان قدام المصلي.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر نمازی کے آگے کجاوے کی لکڑی جیسی کوئی چیز ہو تو سترہ ہوگیا۔
حدیث نمبر: 2888
٢٨٨٨ - حدثنا هشيم (عن) (١) يونس عن الحسن قال: النهر سترة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ دریا سترہ ہے۔
حدیث نمبر: 2889
٢٨٨٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة عن إبراهيم قال: كانوا يستحبون إذا صلوا في فضاء أن يكون بين أيديهم ما يسترهم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو پسند کرتے تھے کہ جب کچھ لوگ کھلی جگہ نماز پڑھیں تو اپنے آگے کوئی چیز سترے کے لئے رکھ لیں۔
حدیث نمبر: 2890
٢٨٩٠ - حدثنا زيد بن (حباب) (١) قال: نا عبد الملك بن الربيع بن سبرة بن معبد الجهني قال: أخبرني (أبي) (٢) عن أبيه قال: قال النبي ﷺ: " (ليستتر) (٣) أحدكم في صلاته ولو بسهم" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ایک صحابی روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو اپنے آگے سترہ کے لئے کوئی چیز رکھ لے خواہ کوئی تیر ہی کیوں نہ ہو۔
حدیث نمبر: 2891
٢٨٩١ - حدثنا حفص بن غياث عن يزيد بن أبي عبيد عن (سلمة) (١) قال: رأيته ينصب أحجارا في البرية، فإذا أراد أن يصلي صلى إليها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن ابی عبید کہتے ہیں کہ حضرت سلمہ نے ایک صحرا میں کچھ پتھر اوپر نیچے رکھے اور جب وہ نماز پڑھنا چاہتے تو ان کی طرف رخ کرکے نماز ادا فرماتے ۔
حدیث نمبر: 2892
٢٨٩٢ - حدثنا يحيى بن آدم عن الحسن بن صالح عن عيسى بن أبي عزة عن الشعبي: أنه كان يلقي سوطه ثم يصلي إليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیسیٰ بن ابی عزہ کہتے ہیں کہ حضرت شعبی اپنا کوڑا ڈالتے پھر اس کی طرف رخ کرکے نماز ادا کرتے۔