حدیث نمبر: 2863
٢٨٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن الأعمش عن مسلم عن (مسروق) (١) قال: دخل عبد اللَّه على أخيه فرآه يصلي على عود فانتزعه ورمى به (٢) قال: أومئ إيماء حيث ما يبلغ رأسك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنے بھائی سے ملاقات کے لئے آئے تو دیکھا کہ وہ ایک لکڑی پر سجدہ کررہے ہیں۔ انہوں نے وہ لکڑی پھینک دی اور فرمایا کہ جہاں تک تمہارا سر پہنچے اشارہ سے نماز پڑھ لو۔
حدیث نمبر: 2864
٢٨٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أزهر السمان عن ابن عون عن محمد في المريض إذا لم يقدر على السجود قال: يومئ حيث ما يبلغ رأسه.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ جب مریض کو سجدہ کرنے کی طاقت نہ ہو تو جہاں تک اس کا سر پہنچے اشارے سے نماز پڑھ لے۔