حدیث نمبر: 2861
٢٨٦١ - حدثنا أبو بكر قال: نا مروان (بن) (١) معاوية عن إسماعيل بن سميع عن مالك بن عمير قال: حدثني (من رأى حذيفة) (٢) مرض، فكان يصلي، وقد جعل له وسادة، وجعل له لوح يسجد عليه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک بن عمیر فرماتے ہیں کہ مجھ سے اس شخص نے بیان کیا جنہوں نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کو بیماری کی حالت میں دیکھا تھا کہ وہ نماز میں ایک تکیہ یا تختی پر سجدہ کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2862
٢٨٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عيينة عن رزين مولى (آل) (١) عباس قال: أرسل إليَّ (علي بن) (٢) عبد اللَّه بن عباس: أن أرسل إليِّ بلوح من المروة أسجد عليه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رزین کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے میری طرف یہ پیغام بھیجا کہ میں ان کے لئے پتھر کی ایک تختی بھیجوں جس پر وہ سجدہ کریں۔