کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک مریض کے لئے تکیہ پر سجدہ کرنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 2834
٢٨٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن (عيينة) (١) عن عمرو عن عطاء عاد ابن (عمر) (٢) صفوان فوجده يسجد على وسادة فنهاه، وقال: أومئ إيماء (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے حضرت صفوان کی عیادت کی، دیکھا کہ وہ تکیہ پر سجدہ کررہے ہیں، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا اور فرمایا کہ صرف اشارہ کریں۔
حدیث نمبر: 2835
٢٨٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا الثقفي عن (أيوب) (١) عن محمد قال: السجود على الوسادة محدث.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ تکیہ پر سجدہ کرنا بدعت ہے۔
حدیث نمبر: 2836
٢٨٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن فضيل عن داود بن أبي هند عن أبي حرب ابن أبي الأسود قال: اشتكى أبو الأسود الفالج فكان لا يسجد إلا ما (رفعنا) (١) له مرفقة يسجد عليها، فسألنا عن ذلك (فأرسلنا) (٢) إلى ابن عمر فقال: إن استطاع أن يسجد على الأرض وإلا (فيومئ) (٣) إيماءً (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حرب بن ابی الاسود کہتے ہیں کہ ابو الاسود کو فالج لاحق ہوگیا، وہ ایک تکیہ پر سجدہ کیا کرتے تھے جو ہم ان کی طرف بلند کرتے۔ اس بارے میں ہم نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر آدمی زمین پر سجدہ کرنے کی طاقت رکھتا ہو تو ٹھیک ہے ورنہ صرف اشارہ سے کام چلا لے۔