کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک صف میں شامل ہونے سے پہلے رکوع کرنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 2656
٢٦٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو خالد الأحمر عن محمد بن عجلان عن الأعرج عن أبي هريرة قال: لا تكبر حتى تأخذ مقامك من الصف (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب تک صف میں شامل نہ ہوجاؤ تکبیر نہ کہو۔
حدیث نمبر: 2657
٢٦٥٧ - حدثنا معتمر عن أبي المعلى قال: سئل الحسن عن الرجل يركع قبل أن يصل إلى الصف فقال: لا يركع.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو صف میں شامل ہونے سے پہلے ہی رکوع کرلے ؟ فرمایا کہ اسے رکوع نہیں کرنا چاہئے۔
حدیث نمبر: 2658
٢٦٥٨ - حدثنا جرير عن مغيرة قال: قلت لإبراهيم: إذا دخلت المسجد والإمام راكع أركع قبل أن أنتهي إلى الصف؟ قال: أثبت لا تفعل ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے پوچھا کہ جب میں مسجد میں داخل ہوں اور امام رکوع کی حالت میں ہو تو کیا میں صف میں شامل ہوئے بغیر رکوع کرسکتا ہوں۔ فرمایا تم ایسا نہ کرو۔
حدیث نمبر: 2659
٢٦٥٩ - حدثنا يحيى بن سعيد عن محمد بن عجلان عن الأعرج عن أبي هريرة قال: إذا دخلت (١) والإمام راكع فلا تركع حتى تأخذ مقامك من الصف (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب تم مسجد میں داخل ہو اور امام رکوع کی حالت میں ہو تو جب تک صف میں شامل نہ ہوجاؤ تکبیر نہ کہو۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ جب اس کے ساتھ کوئی اور آدمی بھی ہو تو صف سے پہلے رکوع کرسکتا ہے، اگر اکیلا ہو تو رکوع نہ کرے۔
حدیث نمبر: 2660
٢٦٦٠ - قال أبو بكر: إذا كان هو وآخر ركع دون الصف، وإذا كان وحده فلا يركع.