حدیث نمبر: 2640
٢٦٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن عاصم بن كليب عن أبيه قال: كان عبد اللَّه بن يزيد الخطمي إذا رفع رأسه من الركعة هوى بالتكبيرة فكأنه في أرجوحة حتى يسجد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کلیب فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن یزید خطمی جب رکوع سے سر اٹھاتے تو تکبیر کہتے ہوئے جھکا کرتے تھے، جیسے ڈھلوان تختہ سے نیچے آ رہے ہوں، آپ اس طرح سجدے میں جاتے تھے۔
حدیث نمبر: 2641
٢٦٤١ - حدثنا يعلى عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود قال: كان عمر إذا رفع رأسه من الركوع قال: سمع اللَّه لمن حمده قبل أن يقيم ظهره، وإذ كبر كبر وهو منحط (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے کمر سیدھی کرنے سے پہلے سمع اللہ لمن حمدہ کہا کرتے تھے۔ اور جب تکبیر کہتے تو جھکتے ہوئے کہا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2642
٢٦٤٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم [قال: كبر وأنت تهوي وأنت تركع.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب سجدہ کے لئے جھکو تو تکبیر کہو اور جب رکوع کے لئے جھکو تو بھی تکبیر کہو۔
حدیث نمبر: 2643
٢٦٤٣ - حدثنا (عبد اللَّه) (١) قال: أنا شريك عن الأعمش عن إبراهيم] (٢) عن الأسود عن عمر: أنه كان يهوي بالتكبير (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عمر سجدے کے لئے جھکتے وقت تکبیر کہا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2644
٢٦٤٤ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن الأعمش عن إبراهيم (قال) (١): كان عمر إذا قال: سمع اللَّه لمن حمده (انحدر) (٢) مكبرًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر جب سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہتے تو تکبیر کہتے ہوئے جھکا کرتے تھے۔