حدیث نمبر: 2483
٢٤٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم قال: إذا سبح أو كبر أو هلل أجزأه في الافتتاح ويسجد سجدتي السهو.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ آدمی نے اگر نماز شروع کرتے وقت سبحان اللہ، اللہ اکبر یالا الہ الا اللہ کہا تو جائز ہے۔ اور سہو کے دو سجدے ہوتے ہیں۔
حدیث نمبر: 2484
٢٤٨٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن أبي ليلى عن الحكم قال: إذا سَّبح أو هلل في افتتاح الصلاة أجزأه من التكبير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر نماز کے شروع کرتے وقت سبحان اللہ یا لا الہ الا اللہ کہا تو یہ کلمات اللہ اکبر کے قائم مقام ہوجائیں گے۔
حدیث نمبر: 2485
٢٤٨٥ - حدثنا وكيع عن زياد بن أبي مسلم قال: سمعت أبا العالية سئل بأي شيء كان الأنبياء يستفتحون الصلاة؟ قال: بالتوحيد والتسبيح والتهليل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ سے سوال کیا گیا کہ انبیاء کن کلمات سے نماز شروع کیا کرتے تھے ؟ فرمایا کہ وہ توحید، تسبیح اور تہلیل کے کلمات سے نماز شروع کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2486
٢٤٨٦ - حدثنا أبو معاوية في رجل عن الشعبي قال: بأي أسماء اللَّه افتتحت الصلاة أجزأك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ تم اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے کسی بھی نام سے نماز شروع کرلو تو جائز ہے۔