حدیث نمبر: 2399
٢٣٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان (عن عبد اللَّه) (١) بن محمد ابن عقيل عن ابن الحنفية عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "مِفْتَاحُ الصَّلاةِ الطَّهُورُ، وَتَحِرْيمُهَا التَّكبيرُ، وَتَحْليلُها التَّسْليمُ" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن الحنفیہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نماز کی کنجی وضو ہے، نماز کی تحریم تکبیرِ تحریمہ ہے اور نماز کی تحلیل سلام ہے۔
حدیث نمبر: 2400
٢٤٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص قال: قال عبد اللَّه: تحريم الصلاة التكبير، وتحليلها التسليم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ نماز کی تحریم تکبیر تحریمہ ہے اور نماز کی تحلیل سلام ہے۔
حدیث نمبر: 2401
٢٤٠١ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن فضيل عن (أبي سفيان) (١) السعدي عن ⦗٦⦘ (أبي نضرة) (٢) عن أبي سعيد الخدري قال: قال النبي ﷺ: "مِفْتَاحُ الصَّلاةِ الطَّهُورُ، (وَتَحرِيُمهَا) (٣) التَّكْبِيرُ، وَتَحلِيلُهَا التَّسْليمُ" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نماز کی کنجی وضو ہے، نماز کی تحریم تکبیرِ تحریمہ ہے اور نماز کی تحلیل سلام ہے۔
حدیث نمبر: 2402
٢٤٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو خالد الأحمر عن (ابن غريب) (١) عن أبيه عن ابن عباس قال: مفتاح الصلاة (الطهور) (٢)، وتحريمها التكبير، وتحليلها التسليم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نماز کی کنجی وضو ہے، نماز کی تحریم تکبیرِ تحریمہ ہے اور نماز کی تحلیل سلام ہے۔
حدیث نمبر: 2403
٢٤٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن (حسين) (١) المعلم عن بديل عن أبي الجوزاء (٢) عن عائشة قالت: وإن النبي ﷺ يفتتح الصلاة بالتكبير، وكان يختم بالتسليم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کو تکبیر سے شروع فرماتے تھے اور سلام پر ختم کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2404
٢٤٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن فضيل ووكيع عن مسعر عن عثمان الثقفي عن سالم قال: قال أبو الدرداء: لكل شيء شعار، وشعار الصلاة التكبير (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں کہ ہر چیز کا ایک شعار ہوتا ہے اور نماز کا شعار تکبیرِ تحریمہ ہے۔
حدیث نمبر: 2405
٢٤٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن إدريس عن ليث عن مجاهد وطاوس قالا: التشهد تمام الصلاة، والتسليم إذن قضائها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد اور حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ نماز تشہد پر پوری ہوجاتی ہے اور سلام اس کے پورے کرنے کی اجازت ہے۔
حدیث نمبر: 2406
٢٤٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن ((وقاء) (١) عن سعيد) (٢) بن جبير قال: ليس بعد التسليم صلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ سلام پھیرنے کے بعد نماز باقی نہیں رہتی۔
حدیث نمبر: 2407
٢٤٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا معتمر بن سليمان عن عمران عن أبي مجلز قال: إذا سلم الإمام فقد (سلم) (١) من خلفه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ جب امام سلام پھیر دے تو پھر مقتدیوں کی بھی نماز پوری ہوگئی۔