مصنف ابن ابي شيبه
أول العيدين
من كان يحب أن يستقبل باب: جو حضرات اس صورت میں نئے سرے سے نماز پڑھنے کو پسند فرماتے تھے
حدیث نمبر: 6050
٦٠٥٠ - حدثنا هشيم قال (أنا) (١) منصور عن ابن سيرين قال: أجمعوا على أنه إذا تكلم استأنف وأنا أحب أن يتكلم ويستأنف الصلاة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اسلاف کا اس بات پر اجماع ہے کہ جب اس نے بات کی ہو تو نئے سرے سے نمازپڑھے، اور مجھے یہ بات پسند ہے کہ وہ بات چیت کر کے نئے سرے سے نماز پڑھے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ز، ك]: (نا).