مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 6029

باب: جب ایک آدمی دوسرے آدمی کو امامت کا نائب بنائے تو وہ نئے سرے سے قراءت کرے یا وہیں سے شروع کرے جہاں سے اس نے چھوڑا تھا

في الرجل إذا قدم الرجل (يبدأ) بالقراءة أو يقرأ من حيث انتهى

حدیث نمبر: 6029
٦٠٢٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن جابر عن عامر في رجل أحدث في الصلاة فأخذ بيد رجل فقدمه قال: يجزئه قراءته إن كان (قرأ) (١)، وتكبيره إن كان كبر.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کا نماز میں وضو ٹوٹ جائے اور وہ امامت کے لئے کسی دوسرے کو آگے کر دے تو اس کی قراءت اس کے لئے کافی ہے اگر اس نے قراءت کرلی ہو، اور اس کی تکبیر بھی اگر اس نے تکبیر کہہ لی ہو۔

حواشی
(١) في [أ]: (أقرأ).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / أول العيدين / حدیث: 6029
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 5948»