مصنف ابن ابي شيبه
أول العيدين
في الرجل إذا قدم الرجل (يبدأ) بالقراءة أو يقرأ من حيث انتهى باب: جب ایک آدمی دوسرے آدمی کو امامت کا نائب بنائے تو وہ نئے سرے سے قراءت کرے یا وہیں سے شروع کرے جہاں سے اس نے چھوڑا تھا
حدیث نمبر: 6029
٦٠٢٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن جابر عن عامر في رجل أحدث في الصلاة فأخذ بيد رجل فقدمه قال: يجزئه قراءته إن كان (قرأ) (١)، وتكبيره إن كان كبر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کا نماز میں وضو ٹوٹ جائے اور وہ امامت کے لئے کسی دوسرے کو آگے کر دے تو اس کی قراءت اور تکبیر اس کے لئے کافی ہے۔
حواشی
(١) في [أ]: (أقرأ).